وجئے واڑہ سے پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب صدر پردیش کانگریس آندھرا پردیش این رگھو یرا ریڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مکتوب ایصال کرتے ہوئے ان سے ریاست کو خصوصی موقف دینے کے بشمول آندھر اپردیش کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رگھویر ا ریڈی نے اپنے مکتوب میں وزیر اعظم مودی سے کہا کہ ہم نے گزشتہ ڈیڑھ برس کے دوران کئی بار آپ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ ریاست کو خصوصی موقف عطا کئے جائے مگر اب تک مرکز نے اے پی کو خصوصی موقف نہیں دیا ہے جب کہ پیشرو وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے20 فروری2014ء کو پارلیمنٹ میں اے پی تنظیم جدید بل منظور کراتے وقت یہ وعدہ کیا تھا کہ ریاست اے پی کو خصوصی موقف کے ساتھ پسماندہ شمالی ساحلی علاقہ اور رائلسیما کو خصوصی پیکیج دینے کا رسمی اعلان کریں گے ۔ مگر مودی نے سنگ بنیاد تقریب میں ایسا اعلان تو نہیں کیا مگر اے پی کے عوام کو مٹی اور پانی سے بھرے برتن کا تحفہ دیا جس میں احاطہ پارلیمنٹ کی مٹی اور دریائے جمنا کا پانی تھا۔ وزیر اعظم کے اس اقدام سے ریاست کے عوام کو شدید مایوسی ہوئی اور اب عوام یہ سمجھنے لگے کہ پارلیمنٹ میں کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے سے ان کا اور ان کے بچوں کا مستقبل تاریک نظر آنے لگا ہے ۔ ریڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ چار اہم وعدوں کو کسی بھی صورت میں پورا کریں ۔ ان وعدوں میں اے پی کو خصوصی موقف دینا، صنعتوں کے قیام کے لئے ٹیکس میں رعایت کے علاوہ شمالی ساحلی آندھر ااور سائلسیما کو خصوصی پیکیج دینا شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کانگریس ، مٹی ستیہ گرہ شروع کرے گی۔ رگھویرا ریڈی نے وزیر اعظم مودی سے مطالبہ کیا کہ ایک ماہ کے وقفہ کے دوران مختلف مسائل پر من کی بات پروگرام پر گفتگو نہ کریں بلکہ مٹی کی بات پروگرام شروع کریں اس میں خصوصی موقف دینے کے بارے میں ریاست کے عوام سے راست ملاقات کریں ۔
Andhra Pradesh special status: NDA committed to promises, says Purandeswari
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں