کرناٹک میں ٹیپو سلطان یوم پیدائش تقاریب کے دوران تصادم - وی ایچ پی لیڈر ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-11

کرناٹک میں ٹیپو سلطان یوم پیدائش تقاریب کے دوران تصادم - وی ایچ پی لیڈر ہلاک

مڈیکری
پی ٹی آئی
میسورکے18ویں صدی کے حکمراں ٹیپو سلطان یوم پیدائش تقاریب کے موقع پر ہوئے تشدد میں ایک وی ایچ پی لیڈر ہلاک ہوگیا جب کہ پولیس ملازمین کے بشمول کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ بعض نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ایک جوان بھی زخمی ہوا۔ ضلع کوڈا گو میں امتناعی احکام نافذ کردئیے گئے ہیں اور صورتھال کو قابو میں لانے زائد فورس علاقہ میں بھیج دی گئی ۔ پولیس کے مطابق تقاریب میں شرکت کے لئے آنے والے حامیوں اور ان کی مخالفت کرنے والوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ ہجوم کو منتشر کرنے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شل برسائے ۔ پولیس کے مطابق وی ایچ پی لیڈر کتاپا پتھراؤ میں سر پر شدید زخم لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ شیر میسور ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش تقاریب کا آج اہتمام کیا گیا جس کا بی جے پی، وی ایچ پی اور آر ایس ایس نے بائیکاٹ کیا۔ ضلع کوڈاگو میں ان تنظیموں نے حکومت کے فیصلہ کے خلاف بند کا اعلان کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب دو گروپوں نے علیحدہ علیحدہ جلوس نکالے ، لیکن جب تمیا سرکل پر پہنچے تو ان کے درمیان بحث و تکرار ہوگئی اور جھڑپ شروع ہوگئی۔ دونوں نے ایک دوسرے پر جم کر پتھراؤ کیا ہجوم کو منتشر کرنے پولیس لاٹھی چارج کرنا پڑا ۔ پتھراؤ میں سرکاری بسوں اور چند خانگی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔ وی ایچ پی کا تنظیمی سکریٹری ڈی ایس کٹا پاتصادم کے دوران پتھراؤ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اسے فوی طور پر مڈیکری ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ دیگر زخمیوں کو بھی شریک ہاسپٹل کیا گیا ۔ ڈی آئی جی( جنوبی رینج) ڈی کے سنگھ مقام پر پہنچ گئے اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ بی جے پی نے تقاریب کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا اور ٹیپو سلطان کو ایک جنونی اور مخالف کنٹرا حکمراں قرار دیا ۔چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیا نے ٹیپو کی یوم پیدائش تقاریب سرکاری طور پر منانے کے فیصلہ کی مدافعت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیپو سلطان ماضی کی میسور حکومت کے حکمراں تھے ۔ اور برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی کے کٹر دشمن تھے ۔ برطانوی فوج کے خلاف سری رنگا پٹنم کے قلعہ کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے مئی1799ء میں وہ شہید ہوئے ۔

Karnataka VHP worker among 2 dead during Tipu Jayanti celebration clash

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں