وزیر اعظم مودی کا 5 روزہ دورہ برطانیہ و ترکی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-11

وزیر اعظم مودی کا 5 روزہ دورہ برطانیہ و ترکی

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی 12نومبر کو برطانیہ کے لئے روانہ ہوں گے ، گزشتہ10برسوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ برطانیہ ہوگا ، وزیر اعظم12نومبر تا16نومبر اپنے دورہ میں برطانیہ کے علاوہ ترکی کا بھی دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے فیس بک پیام میں لکھا کہ برطانیہ کے دورہ کا اہم مقصد ہند۔ برطانیہ تعاون بالخصوص دفاعی میدان میں تعلقات کو مستحکم کرنا اور ماحولیات کے مسائل پر بات چیت ہے جو دنیا کا اس وقت سب سے اہم مسئلہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں دفاعی اور صیانتی مسائل پر برطانیہ سے روایتی طور پر بڑے پیمانے پر تعاون حاصل رہا ہے ۔ اور اس دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم کیاجائے گا۔ میری بات چیت کے دوران دفاعی پیداوار پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ صاف ستھری توانائی پر بھی توجہ دی جائے گی اور میں اپنے دورہ کے موقع پر میں ہندوستان کے1.25بلین عوام کے لئے صاف توانائی پر زیادہ قابل برداشت اور قابل دسترست بنانے کی مساعی کروں گا ۔ اس کے علاوہ سائنس ، ٹکنالوجی اور تعلیم کے میدان میں باہمی تعاون کو مزید وسعت کی کوشش کروں گا۔ اپنے دورہ کے دوران مودی برطانوی پارلیمنٹ سے بھی خطاب کریں گے ۔ اس کے علاوہ لندن کی گلڈ ہال کے قدیم لائبریری میں ایک تقریب سے خطاب کریں گے ۔ اپنے دورہ کے سلسلہ میں وزیر اعظم نے فیس بک پرلکھاکہ ہندوستان اور برطانیہ دنیا کی دو عظیم جمہورتیں ہیں جو اپنے رنگ ہمہ رنگی وہمہ تہذیبی سماجوں کے طور پر مشہور ہیں ۔ تاہم مودی کا بطور وزیر اعظم یہ پہلا دورہ برطانیہ ہے تاہم مودی نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون سے مختلف بین الاقوامی فورموں میں ملاقات کا موقع ملتا رہا ہے اور ان کے ساتھ با مقصد میٹنگ ہوچکے ہیں ، جس میں کیمرون ہندوستان کے بہترین دوست ثابت ہوئے ہیں اور ہندوستاں مین ہم نے بطور وزیراعظم تین مرتبہ انکا استقبال کرنے کا موقع ملا ہے ۔ قیام برطانیہ کے دوران وزیر اعظم ملکہ الزبتھ دوم سے بکھنگم پیالس میں ملاقات، لندن میں وزیر اعظم کیمرون سے بات چیت کے علاوہ بڑے پیمانہ پر منعقدہ اجلاسوں میں شرکت کریں گے ۔ وہ لندن میں ایک گول میز کانفرنس کے دوران برطانیہ کے سی ای اوز سے بھی ملاقات کریں گے ۔ مودی نے کہا ہے کہ وہ اس طرح کے اجلاسوں میں بات چیت کے منتظر ہیں کیونکہ اس طرح کے اجلاسوں میں کھلے اور آزادانہ مباحثہ اور ان پر ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لئے مثبت جوابات حاصل ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر طبقہ کو میرا پیام واضح ہے کہ آئیے ، ہندوستان میں مواقعوں سے استفادہ کیجئے اور ہندوستان میں سرمایہ کاری کیجئے ۔ مودی برطانیہ کہ سولی ہل میں ٹاٹا گروپ کی ملکیت جاگوا لینڈ روور فیکٹری بھی جائیں گے۔14نومبر سے شروع ہونے والی جی20اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی ترکی جائیں گے ۔ اس پر مودی نے کہا کہ اس برسبن سمٹ میں کئے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ موسم کی تبدیلی کا مسئلہ، دہشت گردی، پناہ گزینوں کا مسئلہ، عالمی معیشت کی کمزور نمو، روزگار ، سرمایہ کاری کی حکمت عملی ، تجارت، توانائی اور فینانشیل شعبہ کے ابھرنے کے صلاحیت کے مسئلہ پر بات چیت کی جائے گی۔

PM Modi to visit UK, Turkey from Nov 12

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں