بنگلور ایرپورٹ کو ٹیپو سلطان کا نام دیا جانا چاہئے - گریش کرناڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-11

بنگلور ایرپورٹ کو ٹیپو سلطان کا نام دیا جانا چاہئے - گریش کرناڈ

بنگلورو
پی ٹی آئی
گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ گریش کرناڈ نے آج کہا ہے کہ18ویں صدی کے میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان اگر مسلمان کے بجائے ہندو ہوتے تو انہیں مراٹھا راجا چھترپتی شیواجی مہاراج جیسا مقام حاصل ہوتا ۔ ایک اور ریمارک کرتے ہوئے جس پر تنازعہ پیدا ہوسکتا ہے کرناڈ نے کہا کہ بنگلورو انٹر نیشنل ایور پورٹ کا نام اگر وجئے نگر سلطنت کے جاگیر دار حکمراں کمپے گوڑا کے بجائے ٹیپو سلطان کے نام پر رکھا جاتا تو مناسب ہوتا۔ گریش کرناڈ نے کہا کہ میرا یہ احساس ہے کہ ٹیپو سلطان اگر مسلمان نہیں بلکہ ایک ہندو ہوتے تو کرناٹک میں انہیں وہی مقام حاصل ہوتا جو مہاراشٹرا مین شیواجی کو حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیپو سلطان کو محض ان کے مذہب کی وجہ سے اس موقف سے محروم کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ آج یہی ہوتا ہے کہ ہمارے اسکالرس اور سیاستداں کے لئے کسی کا مذہب اور ذات دیکھتے ہیں ۔ اسی سوچ کی وجہ سے ٹیپو سلطان کے ساتھ نا انصافی کی گئی۔ ٹیپو سلطان کو مخالف کنٹر اور مخالف ہندو قرار دینے والوں پر تنقید کرتے ہوئے گریش کرناڈ نے کہا کہ آج جب ہم دیوالی منارہے ہیں اور ٹیپو سلطان کا دن منارہے ہیں ہم اسے بہار کے دن کے طور پر بھی مناسکتے ہیں ۔ بہار کے دن کا تذکرہ کرتے ہوئے بظاہر وہ بی جے پی پر طنز کررہے تھے جسے وہاں کے اسمبلی انتخابات میں بدترین شکست ہوئی۔

Jnanpith awardee Girish Karnad demands renaming of Bengaluru airport after Tipu Sultan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں