Kalyan-Dombivali Municipal Civic (KDMC) Election Results 2015: Shiv Sena emerges as single largest party
شیو سینا آج ایک سخت چناؤ کے بعد کلیان ڈمبیولی میونسپل کارپوریشن میں سب سے بڑی جماعت کی حیثیت سے ابھری ہے اور52نشستیں حاصل کی ہیں لیکن122رکنی ادارہ میں اکثریت سے محروم رہ گئی ہے ۔ اس چناؤ کے دوران اتحادی جماعت بی جے پی کے ساتھ اس کے تعلقات اپنی نچلی سطح پر پہونچ گئی ۔ ریاستی سطح کے انتخابات میں گزشتہ سال متاثر کن مظاہرہ کے بعد بی جے پی کولہا پور میونسپل کارپوریشن میں کوئی کارنامہ انجام نہیں دے سکی جہاں کانگریس سب سے بڑی جماعت کی حیثیت سے ابھری ہے لیکن اکثریت سے محروم ہوگئی ۔ کلیان دومبی ولی بلدی ادارہ پر شیو سینا۔ بی جے پی کا قبضہ تھا جبکہ کانگریس۔ این سی پی اتحاد کو لہا پور میونسپل کارپوریشن پر قابض تھا۔ بی جے پی نے کلیان دومبی ویلی بلدی چناؤ میں42نشستوں کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا اور اپنی سابقہ تعداد 9میں سے خاطر خواہ بہتری کی ہے۔ راج ٹھاکرے کی ایم این ایس نے9سیٹیں حاصل کیں جب کہ کانگریس اور این سی پی،3تین نشستوں کے ساتھ چوتھے مقام پر آگئے ۔ تاہم شیو سینا کو اس وقت دھکا لگا جب میئر کلیانی پاٹل کو بی جے پی کے سمن نکم نے ہرادیا۔ ریاستی حکومت میں شریک ہونے کے باوجود دونوں بھگوا جماعتوں نے بلدی انتخابات کے لئے اپنے تعلقات توڑ ل ئے تھے۔ اس دوران مختلف میونسپل کارپوریشن اور گرام پنچایتوں میں بی جے پی نے206نشستیں جیتیں جب کہ کانگریس199کے ساتھ اس کے قریب ہی دوسرے مقام پر رہی۔ این سی پی کو170اور شیو سینا کو103نشتیں ملیں۔ ایم این ایس کو دو سیٹوں پر اکتفا کرنے پڑا۔ جب کہ مقامی پارٹیوں نے25اور آزاد امید واروں نے137نشستیں جیتیں۔ بی ایس پی نے7اور سی پی آئی نے تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔ اس دوران شیو سینا نے راج ٹھاکرے کی زیر قیادت ایم این ایس کے ساتھ بات چیت شروع کی ہے۔ دوسری طرف بی جے پی نے اقتدار پر آنے کے لئے آزاد امید واروں کی تائید حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں