ہند پاک کے درمیان قیام امن کے لئے مشترکہ پلیٹ فارم کی تشکیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-03

ہند پاک کے درمیان قیام امن کے لئے مشترکہ پلیٹ فارم کی تشکیل

ایک شاذو نادر پہل میں حریف ہندوستان اورپاکستان کے جنرلس نے مشترکہ پلیٹ فارم انڈیا پاکستان سولجرس انیشیئٹو فارپیس(آئی پی ایس آئی) تشکیل دینے ہاتھ ملائے ہیں تاکہ دو جنوب ایشیائی نیو کلیر پڑوسیوں کے درمیان بے اعتمادی دور کرتے ہوئے امن قائم کیا جاسکے ۔ ٹریک 2ڈپلومیسی کہی جانے والی یہ پہل آئی پی ایس آئی نے گزشتہ ہفتہ کے اواخر نئی دہلی میں سر جوڑ اجلاس کے ذڑیعہ کی تھی جس میں اعلیٰ سیول و فوجی قائدین بشمول کانگریس قائد منی شنکر ایئر اور سابق فوجی سربراہ دیپک کپور نے شرکت کی تھی ۔ غور طلب ہے کہ آئی پی ایس آئی کی تشکیل فوجی جنرلون نے کی ہے جو دوران ملازمت ایک دوسرے پر بندوق تانے رہتے ہیں لیکن اب امن کے لئے لڑ رہے ہیں ۔ آئی پی ایس آئی انڈیا چاپٹر کے صدر نشین ایئر ہیں اور اس میں ریٹائرڈ میجر جنرل تیج کے کول (ایگزیکٹیو صدر) اور ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل موتی دھر( صدر) شامل ہیں ۔ آئی پی ایس آئی پاکستان چاپٹر کے صدر ریٹائرڈ لفٹننٹ ہمایوں بنگش ہیں جب کہ لیفٹننٹ جنرل سلیم حیدر، سینئر نائب صدر ہیں ۔ آئی پی ایس آئی کے ترجمان نے بتایا کہ آئی پی ایس آئی دونوں ممالک میں امن کو بڑھاوا دینے اور عوام سے عوام کا رابطہ مستحکم کرنے سرگرم ہے ۔ آزادی کے بعد سے 4جنگیں لڑ چکے دونوں ممالک کے درمیان قیام امن کی پرزور وکالت کرتے ہوئے امن کی نئی مہم چلانے والوں نے نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان بے اعتمادی پر تشویش ظاہر کی اور اس کے لئے ایک دوسرے کی کوششوں میں فروغ اعتماد کی مانگ کی ۔ رکن راجیہ سبھا منی شنکر ایئر نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں میں امن کا بڑا علاقہ ہے۔ سابق فوجی سربراہ جنرل کپور نے دونوں ممالک کے درمیان بے اعتمادی پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان کے تئیں اصول پر مبنی پالیسی کی ضرورت ہے ۔ شخصیت پر مبنی رخ کی نہیں ۔ جنرل کپور نے تاہم کہا کہ پاکستان میں فوج، انڈیا پالیسی بناتی ہے۔ انہوں نے طنز کیا کہ تمام ممالک کے پاس فوج ہوتی ہے لیکن پاکستان میں فوج کے پاس ملک ہے ۔ منی شنکر ایئر نے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی ، دہشت گردی کی، یرغمال نہ بنے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدیں ، بدل نہیں سکتیں ۔ بات چیت اور امن کو بڑھاوا دیتے ہوئے حقیقی خطہ قبضہ کو بے معنی کردیاجائے ۔

India, Pak ex-military Generals join hands for building peace

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں