مسلم خواتین سے امتیاز کے مسئلہ کا جائزہ لینے سپریم کورٹ کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-24

مسلم خواتین سے امتیاز کے مسئلہ کا جائزہ لینے سپریم کورٹ کا فیصلہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سپریم کورٹ نے آج کہا ہے کہ مسلم خواتین کو طلاق یا ان کے شوہروں خی جانب سے دوسری شادیوں کی صورت میں صنفی امتیاز کا جائزہ لینے وہ مفاد عامہ کی ایک درخواست کی تین ہفتوں میں سماعت کرے گی۔ عدالت عظمیٰ نے یہ بتائے جانے پر کہ اٹارنی جنرل مکل روہتگی کو جن سے عدالت نے اس کیس میں مدد طلب کی تھی، نوٹس حوالہ نہیں کی گئی ، سماعت کو یہ کہتے ہوئے ملتوی کردیا کہ اسے تین ہفتوں بعد پیش کیاجائے ۔ قومی قانونی خدمات اتھاریٹی( نلسا) کے وکیل جنہوں نے خود بھی ایک فریق بنائے جانے کی التجا کی ہے آج چیف جسٹس ایچ ایل دتو اور جسٹس امیتو رائے پر مشتمل پر حاضر ہوئے ۔ قبل ازیں ایک دوسرے بنچ نے جو جسٹس اے آرداوے کی صدارت میں ماکم کررہی ہے چیف جسٹس آف انڈیا سے اس مسئلہ کا جائزہ لینے کے لئے مناسب بنچ تشکیل دینے کی خواہش کی تھی ۔ عدالت عظمیٰ نے مفا د عامہ کی ایک درخواست درج کرنے اور مسلم خواتین (تحفظ حقوق طلاق) قانون کو چیلنج کرنے سے متعلق مسئلہ سے نمٹنے کے لئے ایک نئی بنچ کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا تھا ۔ عدالت نے احساس ظاہر کیا تھا کہ یہ مسئلہ صرف پالیسی کا نہیں ہے بلکہ دستور کے خلاف عطا کردہ خواتین کے بنیادی حقوق سے متعلق ہے ۔ یہ معاملہ ہندو وراثت( ترمیمی) قانون سے جڑے ایک مسئلہ کی سماعت کے دوران سامنے آیا ، جس پر بنچ نے احساس ظاہر کیا کہ صنفی امتیاز کا ایک اہم ترین مسئلہ جو اگرچہ راست طور پر اس اپیل سے جڑا ہوا نہیں ہے ، فریقین کے بعض وکیلوں کی جانب سے اٹھایا گیا ہے ۔ یہ مسئلہ مسلم خواتین کے حقوق سے متعلق ہے ۔ صنفی امتیاز پر مباحث سے یہ مسئلہ سامنے آیا۔

Supreme Court to examine issue of discrimination against Muslim women

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں