یو این آئی
بہار میں بی جے پی کو کامیابی کے ساتھ روکنے کے بعد تازہ دم اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے منعقد شدنی سرمائی اجلاس کے دوران مرکز میں حکمراں جماعت کو گھیرنے کی تمام تر تیاریاں کرلی ہیں ۔ اس انتشار پسند ایجنڈا کے باعث مشرقی ریاستوں میں مرکز میں حکمراں اتحاد کو خاک چاٹنا پڑا۔ اس کامیابی سے سیاسی جماعتوں کو پارلیمنٹ میں متحد کردیا ہے ۔ جنتادل یو کے جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہار اسمبلی کے انتخابات کے نتائج کو اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہار نتائج سے مرکزی حکومت کی ذہنیت و عدات کو دھکہ پہنچا ہے جس کا عکس پارلیمنٹ میں بھی دیکھا جائے گا ۔ کانگریس نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کے باعث بی جے پی کی کراری شکست فطری تھی اور اگر حکومت نے مخالف عوام پالیسیاں جاری رکھیں تو اس اتحاد کو پارلیمنٹ میں بھی برقرار رکھا جائے گا۔ کانگریس کے سینئر قائد شکیل احمد نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ بہتر طریقہ سے کام کرے۔ لیکن اگر حکومت مخالف کسان، مخالف مزدور بلوں کو پیش کرے تو پارٹی اسے روک دے گی۔ پارلیمنٹ میں خلل اندازی ہوگی اور ہم اپنی پوری قوت کے ساتھ اس کی مخالفت کریں گے ۔ جی ایس ٹی بل پر کانگریس کے موقف کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں شکیل احمد نے کہا کہ پارٹی چاہتی ہے کہ جی ایس ٹی بل کو سہل انداز میں منظوری دی جائے لیکن حکومت کو پہلے اس میں موجو د خدشات کو دور کرنا چاہئے ۔ چند مخصوص تبدیلیوں کے ساتھ ہم بھی جی ایس ٹی بل کی منظوری چاہتے ہیں ۔ نیشلسٹ کانگریس پارٹی جس نے بہار میں ایک بھی نشست پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی، اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس ہنگامی ہوسکتا ہے ۔ کٹیہار علاقہ کے رکن پارلیمنٹ و این سی پی قائد طارق انور نے کہا کہ بہار میں شکست کے بعد مرکز میں حکمراں بی جے پی دفاعی موقف میں آگئی ہے ، اور اپوزیشن طاقتور متحد اور یک زبان ہوئی ہے۔ یہ سشن مرکزی حکومت کے لئے آسان نہیں رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہمیں اعتماد میں لئے بغیر پارلیمنٹ میں کام کاج نہیں چلا سکتی ۔ مرکزی حکومت کئی اہم بلوں کی پارلیمنٹ میںسہل انداز میں منظوری کی خواہاں ہے۔ حکومت نے اپوزیشن سے پارلیمنٹ میں بہار میں کامیابی سے منفی رویہ اختیار نہ کرنے اور ملک کے ترقی کو مسدود نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ مرکز ی وزیر پارلیمانی امور وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے اپوزیشن کو لازمی تعاون کرنا چاہئے ۔
Congress hints at bumpy ride for govt in Winter Session
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں