پی ٹی آئی
گیاون پیٹھ ایوارڈ یافتہ گریش کرناڈ اور بی جے پی ایم پی پرتاب سنہا کو مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کے بعد میسور کے18 ویں راجہ ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش تقاریب منانے کے تعلق سے کرناٹک میں شروع ہوا تنازعہ اور بھی شدت اختیار کرگیا ہے ۔ ان دو افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ایسے وقت ملی ہیں جب کہ میدی کری میں اس مسئلہ پر احتجاج کے دوران تصادم میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد2ہوگئی ہے۔ آج ایک نوجوان جس کو پولیس کی گولی لگی تھی جانبر نہ ہوسکا۔ کرناڈ پر اس وقت زبردست تنقیدیں شروع ہوگئیں جب انہوں نے مشورہ دیا کہ بنگلور کے انٹر نیشنل ایرپورٹ کا نام ٹیپو سلطان سے موسوم کیاجائے ۔ بنگلور ایر پورٹ کو شہر کے بانی کیمپے گوڑا سے موسوم کیا گیا ہے ۔ انہیں توئٹر پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ان کا بھی حشر وہی ہوگا جو ایم ایم کلبر گی کا ہوا ہے ۔ کلبرگی کو شمالی کرناٹک کے دھارواڑ میں ان کے مکان پر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا ۔ ان دھمکیوں کے بعد کرناڈ کی رہائش گاہ پر سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے۔ کنٹر اداکار و ڈامہ نگار کرناڈ پر کئی تنظیموں نے تنقیدیں کی ہیں ان میں وکالیگا برادری کی تنظیمیں بھی شامل ہیں اس برادری سے کیمپے گوڑا کا تعلق ہے ۔ دائیں بازو جماعتیں خصوصاً بی جے پی انہیں نشانہ بنارہی ہے۔اس دوران بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاب سنہا کو بھی فیس بک پر دھمکیاں دی گئی ہیں ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں میسور پولیس سے شکایت کی ہے ، انٹورلارینٹ چندرا کے نا م سے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ کرناڈ کا حشر کلبرگی جیسا ہوگا۔ پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ انہیں ان دھمکیوں کی اطلاع ملی ہے اور اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ ٹیپو سلطان میسور کے حکمراں تھے جب کہ کیمپے گوڑا وجیا نگرم سلطنت کے راجہ تھے ۔ جنہوں نے1537ء میں بنگلور کی بنیاد ڈالی تھی ۔ دریں اثناء کرناٹک کے چیف منسٹر نے سدارامیا نے کیمپے گوڑا انٹر نیشنل ایر پورٹ( کے آئی اے) کا نام بدلنے کو خارج از امکان قرار دیا۔انہوں نے گیان پیٹح ایوارڈ یافتہ اداکار گریش کرناڈ کی طرف سے ٹیپو سلطان کی 265ویں جینتی کے دوران کئے گئے تبصرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا ذاتی بیان تھا اور حکومت کا اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے ۔ سدارمیا نے کہا کہ ہم بنگلور کے بلڈر کیمپے گوڑا اور اسی طرح ٹیپو سلطان کا حد درجہ احترام کرتے ہیں ۔ کیمپ گوڑا کے وقار احترام کے سبب ہی ان کو ایر پورٹ کے نام کے لئے منتخب کیا گیا ہے اور اس نام کو بدلنے کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔ چیف منسٹر نے عام لوگوںِ سیاسی پارٹیوں اور کنٹر تنظیموں سے اس تنازعہ کو ختم کرنے کی درخواست کی کیونکہ گریش کرناڈ نے اپنے بیان پر معافی طلب کرلی ہے
controversy of Karnad demands renaming of Bengaluru airport after Tipu Sultan
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں