پی ٹی آئی
پاکستانی فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور اقتدار اعلیٰ کو خطرہ کی صورت میں اسلام آباد سخت رد عمل کا اظہار کرے گا ۔ راحیل شریف ، پاک۔ سعودی مشترکہ تربیتی مشقیں الشباب کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ تقریب جہلم کے قریب پیبی میں قائم قومی مرکز انسداد ہشت گردی میں منعقد ہوئی تھی ۔ جنرل شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات انتہائی مستحکم اور بردارانہ ہیں اور اس کی تاریخ انتہائی قدیم ہے جس کی جڑیں باہمی تعاون میں پیوست ہیں۔ پاکستانی افواج کی جانب سے جاری ایک بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور اقتدار اعلیٰ کو خطرہ کی صورت میں پاکستان کی جانب سے زبردست رد عمل کا اظہار ہوگا ۔ مشقوں کے دوران مکمل توجہ انسداد دہشت گردی کی تربیت پر مرکوز تھی، جس میں سعودی عرب اور پاکستانی فورسس نے خصوصی کارروائیوں پر زور دیا ۔ مشقوں میں محاصرہ، تلاشی کارروائیاں ، فضائی کارروائیاں ، اور خصوصی افواج کی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ منتقلی اور دہشت گردوں کی سر گرمیوں کے خلاف کارروائیوں کے علاوہ ان کے روپوشی کے اڈوں پر دھاوئے بھی شامل ہیں تھے۔ راحیل شریف نے مزید کہا کہ ان مشقوں سے دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کا پتہ چلتا ہے جو دہشت گردی کے خطرات کو شکست دینے کے لئے مقصود ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ہر صورت میں اور ہر نوعیت کی دہشت گردی کو شکست دینے میں ایک نہ ایک دن ضرور کامیاب ہوں گے ۔ سعودی افواج کے چھ رکنی وفد کی قیادت جنرل مفلح بن سلیم التعائبی نے کی۔ سعودی عرب میں خصوصی افواج کے کمانڈر بھی اس میں شریک تھے ۔ اس سے علیحدہ ایک اور بیان میں وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات برادرانہ اور دوستانہ ہے جو باہمی تعاون پر مبنی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خصوصی طور پر ڈیفنس اور سیکوریٹی کے شعبہ میں ہمارے باہمی تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ انسداد دہشت گردی میں باہمی تعاون انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ پاکستان علاقائی امن کو در پیش خطرہ سے تشویش میں مبتلا ہے ۔ دہشت گردی سے علاقائی امن و استحکام کو بھی خطرات در پیش ہیں۔ مشترقی وسطیٰ ان ہی خطرات سے دو چار ہے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ وہ یہ باور کرتے ہیں کہ دہشت گردگروپس کو خطہ کو مزید عدم استحکام سے دوچار کرنے کا موقع حاصل نہیں ہوگا۔
Pakistan will respond if sovereignty of Saudi Arabia threatened: General Raheel Sharif
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں