پی ٹی آئی
بی جے پی کو دستور سازی میں جواہر لال نہرو جیسے قائدین کی خدمات کا اعتراف نہ کرنے پر نشانہ تنقید بناتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ اس رویہ سے بر سر اقتدار جماعت کی عدم رواداری جھلکتی ہے جو اوپر سے نیچے سڑک تک پائی جاتی ہے ۔ راجیہ سبھا میں اصل اپوزیشن جماعت نے بی جے پی پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ وہ اپنا خود کا کوئی قائد نہ ہونے کے باوجود ہندستان کی جدو جہد آزادی کے ممتاز رہنماؤں کی درجہ بندی کی کوشش کررہی ہے ۔ وہ ان مشہور شخصیتوں کو ایک دوسرے کے مد مقابل لا کھڑ اکرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد نے دستور پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ آپ جرمن دستور اور اس کے ڈکٹیٹر کے تعلق سے اظہار خیال کرسکتے ہیں لیکن آپ کو جواہر لال نہرو کے بارے میں بات کرنے سے شرم آتی ہے ۔ آپ پہلے وزیر اعظم کی خدمات کا اعتراف نہیں کرپارہے ہیں ۔ اسے کہاجاتا ہے ۔ یہ اوپر سے نیچے سڑک تک پائی جاتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں سخت تقریر میں آزاد نے بر سر اقتدار حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ جدو جہد آزادی کی ممتاز شخصیتوں جیسے نیتاجی ، سردار پٹیل اور نہرو کو پھوٹ ڈالو اور راج کرو کی پالیسی کے تحت ایک دوسرے کے مد مقابل لا کھڑ اکرنا چاہتی ہے ۔ غلام نبی آزاد نے قائد ایوان ارون جیٹلی کی تقریر کے حوالہ سے کہا کہ امبیڈ کر اوردستور پر بحث دراصل دوسرے نشانوں پر وار کرنے کی ڈھال ہے ۔ جیٹلی نے ہٹلر کا حوالہ دیا اور نہرو کو تسلیم نہیں کیا اس سے ظاہر ہوت اہے کہ نظر کہیں تھی، نشانہ کہیں تھا ۔ جدو جہد آزادی میں حصہ لینے والا جن کا کوئی مشہور قائد نہیں وہ دوسروں کی درجہ بندی کررہے ہیں۔ امبیڈکر، بوس، نہرو پرساد اور مولانا آزاد کی درجہ بندی نہیں ہوسکتی۔ یہ ہمیشہ کے لئے ملک کے عوام کے ہیں۔ آر ایس ایس ، بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک پریوار میں کئی لوگ ہیں جو دستور سے اتفاق نہیں کرتے۔ بہتر ہوگا اگر وہ بھی دستور کے پابند ہوجائیں ۔ دیر آید، درست آید۔ آزاد نے کہا کہ پھل دار درخت ، جھکا ہوتا ہے، اگر نہیں جھکتا تو اس کے ڈی این اے میں خرابی ہے ۔ انہوں نے عدم رواداری اور نا انصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے والے قلمکاروں اور فنکاروں کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس صرف ہار مونی مینو فیکچر کرتی ہے جو گاندھی نہرو ، پٹیل اور مولانا آزاد جیسے قائدین نے سکھائی تھی۔
Not recognising Nehru's contribution reflects intolerance: Congress
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں