ملک میں انتشار پیدا کرنے سے کوئی سیاسی فائدہ حاصل نہیں - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-02

ملک میں انتشار پیدا کرنے سے کوئی سیاسی فائدہ حاصل نہیں - ممتا بنرجی

شخصی آزادیوں پر حملوں کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج کہا کہ ملک میں حالات کو غیر مستحکم کرنے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا اور ایسے عناصڑ ملک کی ترقی نہیں چاہتے۔ ترنمول کانگریس سربراہ نے یہاں ایر پورٹ پر اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی شخص کو کیا کھانا چاہئے اور کیا پہننا چاہئے اور کیا گانا چاہئے۔ یہ تمام اس کی آزادی سے تعلق رکھتے ہیں اور اس کو اس کی آزادی اور پسند حاصل ہے ۔شخصی آزادیوں میں مداخلت اور انتشار پیدا کرنے کے مبینہ واقعات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے بنرجی نے ان واقعات کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا تصور کثرت میں وحدت میں مخفی ہے اور یہی ملک کی حقیقی طاقت ہے ۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مغربی بنگال ہمیشہ سے اتحاد اور عوام کے طبقات میں یگانگت کے حق میں رہا ہے کہااگر کوئی لک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ بات صحیح نہیں ۔ ممتا بنرجی نے اس بات کا اشارہ دیتے ہوئے کہ ایسے مسائل کھڑا کرنے والے ملک ی ترقی نہیں چاہتے اور کہا کہ اگر ترقی کا مسئلہ ان کے سامنے ہوتا تو وہ ایسی حرکتوں میں ملوث نہیں ہوتے۔ ممتا بنرجی آج مختلف پروگراموں میں شرکت کرنے تین دن کے لیے شمالی بنگال کے علاقہ کو روانہ ہوئیں۔ وہ3نومبر کو ہند۔ بھوٹان سرحد پر جیگاؤں میں ایک جلسہ میں شرکت کریں گی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اس پروگرام میں بھوٹان کے وزراء کے بشمول ایک بڑا وفد شرکت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ عوامی پراجکٹس کے بارے میں کوچ بہار ، دوارس، تیرائی، علی پور دوار، جلپائی گڑی اور مال میں بھی اجلاس منعقد ہوں گے ۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ان کا ایقان ہے کہ شمالی بنگال کے پراجکٹس پر نظر رکھنے باقاعدہ اجلاسوں میں شرکت کی جائے ، کہا کہ وہ شمالی بنگال کے مختلف مقامات پر ہر تین یا چار ماہ میں اجلاس منعقد کرتی ہیں ۔

No political gain can be achieved by disturbances: West Bengal CM Mamata Banerjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں