1/نومبر کشن گنج یو۔این۔آئی
راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادونے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کا مکھوٹا ہیں اور ان کے اشارے پر و ہ دلتوں، پسماندہ طبقات سے تحفظات کا حق چھیننے کی سازش کررہے ہیں ۔ لالو پرساد یادو نے ضلع کشن گنج میں ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ کے پووا کھالی اور کوچاردھامن ڈویژن کے سندر باڑی میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے رہتے ہوئے دلتوں اور غریبوں سے تحفظات کا حق کسی طرح چھیننے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے قائدین سماج کو تقسیم کرنا جانتے ہیں اور یہی کام کرکے وہ اپنی سیاسی روٹی سینکتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لیڈروں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ راشٹریہ جنتادل کے صدر نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر کہتے ہیں کہ بہار میں جنگل راج ہے تو وہ یہاں کے جنگل میں کیوں گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماج کو تقسیم کرکے اور جھوٹے وعدے کرکے ووٹ لینے والوں کو بہار سے بھگانے کی ضرورت ہے ۔ بی جے پی کے نمائندے کہتے ہیں کہ مہا گٹھ بندھن کی حکومت جنگل راج واپس لائے گی لیکن مہا گٹھ بندھن کی حکومت اس کے برعکس منڈل راج2لائے گی ۔ لالو پرساد یادو نے دعویٰ کیا کہ بہار اسمبلی کے تین مراحل کے انتخابا ت کے بعد ہی واضح ہوگیا تھا کہ ریاست میں مہا گٹھ بندھن کی حکومت بنے گی اور نتیش کمار پھر سے چیف منسٹر بنیں گے ۔ انہوں نے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کی طرف سے بہار میں بی جے پی کی شکست ہونے پر پاکستان میں پٹاخے پھوڑنے والے بیان پر سخٹ اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کا کوئی مسلمان پاکستان سے نہیں آیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ملک کی آزادی میں ہندو اور مسلمان دونوں کا اہم کردار رہا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے لیڈر ملک میں ہندو۔ مسلمان کے درمیان میں اختلافات پیدا کرکے سماج کو بانٹنا چاہتے ہیں۔ لالو پرساد یادو نے راشٹریہ جنتادل کے صدر نے مہا گٹھ بندھن کے امید واروں کو وٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ ان کی جیت سے ملک میں فاشسٹ قوتوں کی طرف سے جاری انتہا پسند سر گرمیوں کو ناکام بنانے میں مدد ملے گی۔Narendra Modi is a 'mask' of mohan bhagwat Lalu Prasad Yadav
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں