مدھیہ پردیش ضمنی انتخاب میں کانگریس کی فتح اور بی جے پی کی شکست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-25

مدھیہ پردیش ضمنی انتخاب میں کانگریس کی فتح اور بی جے پی کی شکست

نئی دہلی
یو این آئی
کانگریس نے آج بی جے پی زیر اقتدار مدھیہ پردیش میں رتلام۔ جھبوا نشست پر ضمنی پارلیمانی انتخاب میں بھاری اکثریت سے اپنی کامیابی پر اظہار اطمینان کیا۔ پارٹی نے کہا کہ یہ کامیابی حکمراں بی جے پی کے قائدین کی جانب سے جھوٹے انتخابی وعدوں، طعنوں ، بیانات اور گمراہ کن دعووں اور اشتہارات کے علاوہ مرکز اور ریاست میں ان کی حکومتوں کو منہ توڑ جواب ہے۔ پارٹی و سابق مرکزی وزیر جیوتیرا آدتیہ سندھیا نے پارٹی کے فاتح امید وار کانتی لال بھوریا کو ان کی شاندار جیت پر مبارکباد بھی دی۔ انہوںنے کہا کہ میں رتلام اور جھابوا کے عوام کی تائید پر ان سے اظہا ر تشکر کرتاہوں اور اس شاندار جیت کے لئے پارٹی کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ واضح رہے کہ بھوریا نے زائد از88ہزار ووٹوں کی اکثریت سے ضمنی انتخاب جیت لیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی امید وار نرملا بھوریا کو جو دلیپ سنگھ بھوریا کی دختر ہیں اور جن کی موت کی وجہ سے ضمنی انتخاب ضروری ہوا تھا۔ شکست دی ہے ۔ کانتی لال بھوریا نے اپنی جیت سے حوصلہ پاتے ہوئے کہا کہ در اصل رائے دہندوں کی جیت ہے ۔ جھابوا سے بی جے پی کی ہار کی جو لہر شروع ہوئی ہے وہ ساری ریاست اور پھر سارے ملک میں پھیل جائے گی ۔ یہ ضمنی انتخاب میرے اور چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان کے درمیان راست مقابلہ تھا اور انہیں رتلام۔ جھابوا نشست پر اہانت آمیز شکست ہوئی ہے ۔ اس ضمنی انتخاب کے لئے مجموعی طور پر 8امیدوار میدان میں تھے ، جن مین جنتادل یو کے ایک امیدوار بھی شامل ہیں۔ کانتی لال کو5,36,743ووٹ حاصل ہوئے ، جب کہ نرملا کو4,47,911۔ جنتادل یو امید وار وجئے ہاری کو21,549ووٹ ملے ۔ اس کے علاوہ24,342رائے دہنوں نے نوٹا کا بٹن استعمال کیا ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بہار انتخابات کے سائے کے علاوہ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے تحفظات کے مسئلہ پر تبصرہ کا اس علاقہ کے رائے دہندوں پر اثر ہوا ہے ، جہاں قبائلیوں کی اکثریت ہے ۔ اسی دوران ایزوال سے موصولہ اطلاع کے بموجب ایزوال نارتھIIIاسمبلی نشست پر میزورم کے سابق وزیر صحت و کانگریس امید وار لال تھنزارا کو آج ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب قرار دیا گیا ۔ لال تھنزارا ، چیف منسٹر لال تھنوالا کے چھوٹے بھائی ہیں ۔ انہیں میزونیشنل فرنٹ کے امید وار وانلال دینا اور این ڈی اے امید وار لالد ہواما سے1498ووٹ زیادہ حاصل ہوئے ۔ لال تھنزارا نے گزشتہ18اگست کو مفادات کے ٹکراؤ کے الزامات کے سبب بحیثیت اسمبلی وو زیر صحت استعفیٰ دے دیا تھا، جس کی وجہ سے اس نشست پر انتخاب کرانا پڑا۔

Madhya Pradesh: BJP loses crucial Ratlam bypoll, Congress claims 'revival' in victory

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں