پی ٹی آئی
امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کو غیر ممالک کا سفر کرنے سے خبردار کیا ہے کیونکہ اس وقت شدت پسندی کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا ہوا ہے ۔ فرانس اور مالی میں ہوئے خوفناک حملوں کے بعد محکمہ نے تجارت یا سیاحت کے لئے جانے والے امریکیوں کو انتباہ دیا ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں جنگجو تنظیموں سے بہت خطرہ ہے ۔ جمعرات کو امریکہ میں شکرانہ کی چھٹی ہے ، ایسے میں لاکھوں امریکی کہیں نہ کہیں جائیں گے ایسے میں ممکنہ حملہ آورسرکاری یا نجی مفادات کو نشانہ بناسکتے ہیں ۔ محکمہ نے عوام کو یہ مشورہ تو نہیں دیا کہ وہ سفر ہی نہ کریں مگر کہا ہے کہ وہ بہت احتیاط سے کام لیں خصوصاً بھیڑ بھاڑ میں نہ جائیں ۔ امریکہ پر ہوئے11ستمبر2001کے حملوں کے بعد سے وہاں کی حکومت اکثر مذکورہ انتباہ جاری کرتی رہتی ہے ۔ وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر بیان جاری کرکے کہا ہے کہ حالیہ معلومات یہ ظاہر کرتی ہے کہ اسلامی مملکت القاعدہ، بوکو حرام اور دیگر شدت پسند تنظیمیں کئی خطوں میں شدت پسندانہ حملوں کا منصوبہ بناتے رہے ہیں ۔ پچھلے سال انہوں نے فرانس نائجیریا ، ڈنمارک، ترکی اور مالی میں حملے کئے ہیں ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ حکام کو اندیشہ ہے کہ شدت پسندانہ حملوں کا امکان مسلسل ہے کیونکہ اسلامی مملکت کے کارکن شام اور عراق سے واپس آرہے ہیں ۔ علاوہ ازیں بڑی شدت پسند تنظیموں سے تحریک لے کر کچھ لوگ انفرادی طور پر بھی حملے کرتے ہیں ۔ فرانس اور بلجیم ، پیرس حملوں کے بعد سے مشتبہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں خاص طور پر انہیں بروسلز میں رہنے والے26سالہ صالح عبدالسلام کی تلاش ہے جو ابھی تک ان کے ہاتھ نہیں آیا ہے ۔ سمجھاجاتا ہے کہ حملوں کے منصوبہ کے پیچھے اس کا دماغ کارفرماتھا اس کا ایک بھائی نے پیرس میں خود کش حملہ کیا تھا۔
Worldwide Travel Alert - Bureau of Consular Affairs US State Department
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں