پی ٹی آئی
کل انکاؤنٹر میں ہلاک تین حزب المجاہدین عسکریت پسندوں کے پیدائشی مقام بیج بہار ا مین واقع چیف منسٹر مفتی محمد سعید کے آبائی مکان پر آج پاکستانی پرچم لہرایا گیا ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ آج جب ایک مہلوک عسکریت پسند کا جلوس جنازہ جس میں سینکڑوں مقامی افراد شریک تھے گزر رہا تھا۔ محمد سعید کے آبائی مکان پر سبز و سفید پرچم لہرارہا تھا۔ پولیس عہدیدار اس واقعہ پر لب کشائی سے انکار کردئیے، تاہم پی ٹی ڈی لیڈر وحید پرانے کہا کہ پرچم سعید کے مکان پر نہیں بلکہ کمپاؤنڈ میں لہرایا گیا ۔ چیف منسٹر کے سیاسی تجزیہ کار پرانے کہا کہ اس معمولی واقعہ کا کوئی معنی نہ لیاجائے ۔ پرچم لہرانا ایک وطیرہ بن گیا ہے ، کیوں کہ سماجی ذرائع ابلاغ ایسے واقعات بہت توجہ دیتے ہیں ۔ ضلع اننت ناگ کے علاقہ اشمو مقام میں سیکوریٹی فورسس کے ساتھ کل انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسندہلاک ہوئے تھے۔ مہلوک عسکریت پسند بیج بہارا کے رہائشی تھے ، جو مفتی سعید کا آبائی ٹاؤن ہے ۔
Protesters hoist Pakistan flag at held Kashmir CM's residence
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں