ہندوستانی نژاد کلیانی کول نے برطانیہ میں جج کے عہدہ کا حلف لے لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-11

ہندوستانی نژاد کلیانی کول نے برطانیہ میں جج کے عہدہ کا حلف لے لیا

لندن
پی ٹی آئی
ہندوستانی نژاد مشہور بیرسٹر کلیانی کول نے برطانیہ میںسرکٹ جج کے طور پر عہدہ کا حلف لے لیا ۔ 54سالہ کلیانی نے پچھلے32برسوں کے دوران سنگین اور اعلیٰ سطح کے مقدمات کی پیرو کی ۔ وہ سنگین نوعیت کے کریمنل مقدمات کے لئے بہت بڑا تجربہ رکھتی ہیں ۔ انہیں1983ء میں بار میں شامل کیا گیا اور2009ء میں ریکارڈربنیں۔ کلیانی نے کل حلف لیا اورفوری طور پر شرس بروک کراون عدالت میں عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیں گی ۔ انہوں نے پچھلے10برسوں کے دوران قتل، سنگین نوعیت کے جنسی معاملات اور دھوکہ دہی کے مقدمات کی پیروی کی ۔ انہوں نے لندن اسکول آف اکنامکس سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ وہ مقبول عام برطانوی صحافیوں مہندر کول اور رجنی کول کی دختر ہیں ۔

دریں اثنا واشنگٹن سے پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب پدم شری ایوارڈ یافتہ ہندوستانی نژاد امریکی اشوک ماگو کو امریکہ میں واقع یونیورسٹی آف نارتھ ٹکساس کے بورڈ آف ریگنٹس کارکن بنایا گیا ہے ۔ ڈلاس سے تعلق رکھنے والے ماگو کایہ تقرر ٹکساس کے گورنر گریک ایبوٹ نے6سالہ معیاد کے لئے کیا جو22مئی 2021ء تک رہے گی ۔ گورنر کے دفتر کی جانب سے کل جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ انہیں2014ء میں پدم شری ایوارڈدیاگیا تھا۔ ماگو نے دہلی یونیورسٹی سے بیچلر کی ڈگری اور ڈلا س میں واقع یونیورسٹی آف ٹکساس سے بزنس ایڈ منسٹریشن میں ماسٹرس کی ڈگری حاصل کی ۔

Indian-Origin Barrister Sworn in as Judge in UK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں