ہندوستان اپنے اقتدار اعلیٰ کی حفاظت کے لئے ہمیشہ تیار - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-29

ہندوستان اپنے اقتدار اعلیٰ کی حفاظت کے لئے ہمیشہ تیار - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی

ہاشمارا
پی ٹی آئی، یو این آئی
صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج مغربی بنگال کے ہاشمارا فضائی اڈے پر منعقدہ ایک رسمی پریڈ کے بعد انڈین ایر فورس( آئی اے ایف) کی 18اور22ویں اسکوارڈن کو صدارتی معیار ایوارڈ عطا کیا ۔ صدارتی معیار ایوارڈ فضائی اسکوارڈنس میں جنگجو طیارے ار ایم آئی جی27جیسے اعلیٰ جنگجو طیارے بھی شامل ہیں ۔ صدارتی معیار ایوارڈز کی تقریب مغربی بنگال کے ضلع اعلی پوردار میں ہند۔ تبت سرحد کے قریب واقع فضائی اڈے میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں پرنب مکرجی نے کہا کہ ہندوستان مستحکم طریقہ سے امن کا پابند عہد ہے لیکن اپنے اقتدار اعلیٰ کی حفاظت کے لئے ہمیشہ تیار رہتا ہے ۔ اقتدار اعلیٰ کی حفاظت کے لئے بہادر فضائیہ اور اس کی جنگی طیاروں کے اسکوارڈن موجود ہیں ۔ یہ اسکوارڈن جنگی حکمت عملی پر مبنی سرحدی فضائی اڈوں پر موجود ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اپنی طاقت اور صلاحیتوں مین اضافہ کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کے رواج کے مطابق ہم نے اپنے مسلح افواج کی صلاحیتوں سے اپنے آپ کو مستحکم کیا ہے۔ آئی اے ایف ہندوستانی فوج کی طاقت کی بلندی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی اے ایف نے آپریشن راہا اور نیپال میں زلزلوں کے دوران ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس موقع پر فضائیہ کے سربراہ ایر چیف مارشل ارون راہا اور دیگر اعلیٰ شخصیات موجود تھے ۔ نمبر18اسکوارڈن کو5عد د ناٹ طیاروں اور11 پائلٹس کے ساتھ پنجاب کے امبالہ علاقہ میں15اپریل1965میں قائم کیا گیا تھا ۔ انہیں فلائٹس بلیٹس(اڑنے والی بندوق کی گولیاں) بھی کہاجاتا تھا ۔ اس اسکوارڈن نے1971 ء کی ہند۔ پاکستان جنگ کے دوران کشمیر کے دفاع کے لئے اہم رول ادا کیا تھا ۔ اور آزادی کے بعد کشمیر سے چلائی جانے والی اولین اسکوارڈن بن گئی تھی ۔ اس کے علاوہ یہ ہندوستانی فضائیہ کی پہلی اسکوارڈن ہے جو رات کے اوقات میں بھی کارروائیاں انجام دے سکتی تھیں ۔ یہ اسکوارڈن نے امریکہ فرانس، روس، برطانیہ کے علاوہ کئی بین الاقوامی مشقوں میں فضائی جنگجوؤں کے طور پر حصہ لیا ہے ۔ اس کے علاوہ سری لنکا کے پائلٹس کو بھی یہاں ٹریننگ دی گئی ہے۔ اس کے قیام کے بعد سے یہ فلائنگ بلیٹس نے ایک دیر چکر ، تین شوریہ چکر ، ایک وایو سینا بہادری میڈل،9وایو سینا میڈلس حاصل کئے ہیں ۔ آج صدر جمہوریہ ہند سے صدارتی معیار حاصل کرنے والی 22اسکوارڈن کو اتر پردیش کے بریلی علاقہ میں15اکتوبر1966ء میں قائم کیا گیا تھا ۔ اس اسکوارڈن نے بھی1971ء کی ہند۔ پاک جنگ میں اہم کردار ادا کیا ۔ اس اسکوارڈن نے ایک ہی مشن میں ایک ہی دن3عدد ایف86سبری جیٹ طیاروں کو مار گرایا تھا۔ اس اسکوارڈن کو ہیل آف اینجل کہا جاتا ہے ۔ اسی اسکوارڈن کے طیاروں نے1999ء کی کارگل تنازعہ میں اور2001ء میں آپریشن پریکرم میں حصہ لیا تھا ۔ اسکوارڈن18کی ہی طرح اسکوارڈن22نے بھی دوست ممالک کی فضائیہ کے ساتھ دنیا بھر کے کئی ممالک میں جنگی مشقوں میں حصہ لیا۔

India will use all might to protect its sovereignty: President Pranab

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں