ہندوستان کو اعلیٰ تعلیمی منزل کے طور پر ابھر کر آنا چاہیے - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-08

ہندوستان کو اعلیٰ تعلیمی منزل کے طور پر ابھر کر آنا چاہیے - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے ملک میں تحقیق کو فروغ دینے کے لئے گلوبل ریسرچ انٹر ایکٹیونیٹ ورک کے قیام کی وکالت کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے سال دنیا کے200سب سے اہم تعلیمی اداروں کی فہرست میں کم از کم5مرکزی اعلیٰ تعلیمی ادارے سنٹرل ہائر ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس( سی ایچ ای آئیز) شامل ہوجائیں گے ۔ مکرجی نے راشٹرپتی بھون میں سہ روزہ وزیٹرس کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تحقیق کو فروغ دینے کے لئے فنڈنگ کی غرض سے تعلیمی پروگرام قائم کئے گئے ہیں ۔ اس کی اگلی کڑی کے طور پر ہم گلوب ریسرچ انٹر ایکٹیو نیٹ ورک پیش کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں کے درمیان باہمی رابطہ اور تال میل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بنارس میں کاشی ہندو یونیورسٹی قومی فیشن تکنیکی ادارے کے تعاون سے مشترکہ ڈگری کو رس شروع کرسکتی ہے ۔ صدر جمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ ایگریکلچر سے متعلق ادارے آئی آئی ٹی ، این آئی اور این آئی آئی ٹی کے ساتھ جڑ کر ایگریکلچر کے میدان میں مزید تحقیق کے کام کو فروغ دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے بڑے تعلیمی اداروں کے طلباء کو ہر ماہ ایک گھنٹے اور ہر سال12گھنٹے مقامی طلباء کو پڑھانے کی صلاح دی اور اس طرح ملک میں35کروڑ گھنٹے کی پڑھائی کی جاسکتی ہے ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ اگر ہم اس طرح کی تندہی اور مستحکم انداز میں پھر سے کام شروع کریں تو اس کا بہترین ثمر آور نتائج برآمد ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی سطح پر جی آئی اے این کی طرح تحقیق میں فنڈس کی شراکت داری کی طرح گلوبل ریسرچ انٹراایکٹیو نیٹ ورک کی شروعات پر غور کرسکتے ہیں ۔ صدر جمہوریہ ہند نے وزارت فروغ انسانی وسائل پر زور دیا کہ وہ تیزی کے ساتھ سنگل ونڈو قائم کرتے ہوئے سی ایچ آئیز کی مدد کے لئے موجودہ تنظیمی دائر کار اور قانونی دائرہ میں معاہدہ کرے ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ کسی بھی معاشی نظام میں اختراعات کے لئے ایجاد کرنے والوں ، صنعت کاروں اور سرمایہ مشغول کرنے والے تین اہم عناصر ہیں ۔ ہندوستان کی اختراعات ، ہندوستان کی ارتقا کے تناظر میں صنعت کار نئے زاویہ کے حامل ہیں ۔ اس موقع پر انسانی وسائل کے فروغ کی وزیر اسمرتی ایرانی کے علاوہ مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ نتن گڈ کری اور مرکزی وزیر برائے کیمیکل اینڈ فرٹیلائزرہنسراج اہیر بھی تھے۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی کوششوں سے اب تک راشٹرپتی بھون میں تعلیم سے متعلق7کانفرنس ہوچکی ہیں ۔ صدر جمہوریہ نے جمعرات کے روز امپرنٹ اسکیم کو بھی جاری کیا تھا۔

India must emerge as higher studies destination: President

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں