کشمیر کے لیے 80 ہزار کروڑ روپے کا پیکیج - وزیراعظم کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-08

کشمیر کے لیے 80 ہزار کروڑ روپے کا پیکیج - وزیراعظم کا اعلان

سری نگر
یو این آئی
کشمیریت، جمہوریت اور انسانیت کے اٹل بہاری واجپائی کے نظریہ کو تحریک دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کشمیر کے لئے80ہزا ر کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا اور کشمیر کو ایک بار پھر جنت نظیر بنانے کے اپنے ٹھوس عہد کا اظہار کیا۔ یہاں شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے اعلان کیا کہ ہمیں ایک نیا اور مضبوط کشمیر بنانا ہے ۔ یہ کہتے ہوئے کہ انہیں کشمیر پر کسی کے مشورے یا تجزیہ کی ضرورت نہیں ۔نریندر مودی نے مسٹر واجپئی کے تین الفاظ دہرائے جو کشمیریت، جمہوریت اور انسانیت ہیں ۔ وزیر اعظم کا جموں و کشمیر میں پی ڈی پی ۔ بی جے پی حکومت کے قیام کے بعد ریاست کا اولین دورہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں تیز رفتار ترقی کے لئے نوجوانوں کی خاطر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ حالیہ برسوں کے دوران تقابلی امتحانات میں کمشیری نوجونوں کی بہترین کارکردگی پر انہوں نے مبارکباد دی ۔ اس اظہار تاسف کے ساتھ کہ کشمیر کو برسوں کافی پریشانیاں جھیلنی پڑیں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ کئی نسلوں کے خواب چکنا چور ہوئے ہیں ۔ لیکن انہیں یقین حاصل ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کو اس کی عظمت رفتہ واپس مل جائے گی ۔ نریندر مودی نے کہا کہ ہم نے سابقہ حکومت کے ساتھ بھی کام کیا اور ستمبر2014کے سیلاب کے متاثرین کو راحت پہنچائی ۔ ایک ہزار کروڑ روپے دئے اور مزید فنڈ فراہم کئے گئے لیکن آج میں جموںو کشمیر کے لئے80ہزار کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کررہا ہوں ، نریندر مودی نے اپنی40منٹ سے زیادہ تقریر کی تکمیل کے مرحلے میں مذکورہ اعلان کیا۔ جسے سن کر ماحول تالیوں سے گونج اٹھا۔ خشک موسم کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ جلسے میں شریک ہوئے ۔ مسٹر مودی نے یہ بتاتے ہوئے کہ تو ابھی آغازہے ، زور دیر کہا کہ دہلی کا خزانہ آپ ہی کے لئے ہے۔

J&K: No politics, Narendra Modi sticks to economics with a Rs 80000-cr package

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں