ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان دس معاہدوں پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-25

ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان دس معاہدوں پر دستخط

سنگا پور
پی ٹی آٗی
ہندوستان اور سنگا پور نے آج اپنے تعلقات کو اسٹراٹیجک پارٹنر شپ، کی سطح تک بڑھادیا اور دفاع کے علاوہ سائبر سیکوریٹی ، جہاز رانی اور شہری ہوا بازی میں تعاون بڑھانے باہمی معاہدوں پر وزی راعظم نریندر مودی کی ان کے سنگا پوری ہم منصب لی سین لونگ کی ملاقات کے بعد دستخط کئے ۔مودی نے اپنے دورہ کے دوسرے دن صدر سنگا پور ٹونی ٹانکینگ سے ملاقات کی ۔ ان کا اسٹانا میں روایتی خیر مقدم کیا گیا ۔ اسٹانا، سنگا پور میں وہاں کے صدر کی سرکاری قیام گاہ کو کہاجاتا ہے ۔ دونوں ممالک نے دس معاہدوں پر دستخط کئے جن میں اسٹراٹیجک پارٹنر شپ پر دونوں وزرائے اعظم کا مشترکہ اعلامیہ شامل ہے ۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہندوستان اور سنگا پور نے اپنے باہمی تعلقات کو اسٹراٹیجک پارٹنر شپ کی حد تک بڑھا دیا ہے تاکہ جن شعبوں میں فی الحال تعاون ہورہا ہے وہ مزید وسیع ہوں ۔ دیگر معاہدوں میں دفاعی تعاون بڑھانا شامل ہے ۔ دونوں ممالک نے سنگا پور کے ایشیائی تہذیبی میوزیم میں آرٹ کے نمونوں کے تبادلہ کا بھی معاہدہ کیا۔ دونوں ممالک کی ایر پورٹس اتھارٹیز کے درمیان بھی ایک یادداشت مفاہمت طے پائی جس کی رو سے شہری ہوا بازی خدمات اور ایر پورٹ نظم و نسق میں باہمی تعاون ہوگا، جس کی شروعات جئے پور اور احمد آباد ایر پورٹ سے ہوگی۔ ایک اور معاہدہ نیشنل انسٹی ٹیوشن فارٹر انسفارمنگ انڈیا( نیتی آیوگ) اور سنگا پور کو آپریشن انٹر پرائز( ایس سی ای) کے درمیان طئے پایا جو منصوبہ بندی کے شعبہ میں تعاون کے لئے ہوگا ۔ اس یادداشت مفاہمت کے تحت شہری منصوبہ بندی، گندے پانی کو دوبارہ لائق استعمال بنانے اور سرکاری ۔ خانگی شراکت داری کی بات کہی گئی ہے ۔ ہندوستان کے نارکو ٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) اور سنگا پور کے سنٹرل نارکو ٹکس بیورو( سی این بی) نے بھی ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے جس کے تحت منشیات کی غیر قانونی منتقلی سے نمٹنے ، باہمی تعاون ہوگا۔ ایک اور یادداشت مفاہمت ہندوستان کی ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ آرگنائزیشن اور سنگا پور کو آپریشن انٹر پرائز کے درمیان طئے پائی تاکہ شہری منصوبہ بندی میں تعمیرات کی گنجائش بڑھے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے بعد ازاں ٹوئٹ کیا کہ مختلف شعبوں میں دس معاہدوں کا طئے پانا، باہمی تعاون کو بڑھانے کے تعلق سے بہت کچھ کہتا ہے ۔ دونوں وزرائے اعظم نے راشٹر پتی بھون اور اسٹانا( سنگا پور کے صدر کی سرکاری قیام گاہ) پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ مودی کل شام سنگا پور پہنچے تھے۔ انہوں نے با وقار سنگا پور لکچر دیا اور سنگا پور کے ممتاز شہریوں کے ساتھ آج صبح ناشتہ کیا ۔ آئی اے این ایس کے بموجب ہندوستان اور سنگا پور نے منگل کے دن اسٹراٹیجک پارٹنر شپ مشترکہ اعلامیہ اور9باہمی معاہدوں پر دستخط کئے ۔ دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان فنی معاہدہ بھی ہوا ۔ دستاویز پر دستخط مودی اور لی کی باہمی بات چیت کے بعد ہوئے ۔ دستاویز پر دستخط کے بعد وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے ٹوئٹ کیا کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان کلچر کی اہمیت نوٹ کی اور انہوں نے مزید نمائشوں کو بڑھاوا دینے کی بات کہی ۔ دونوں وزرائے اعظم نے2ڈاک ٹکٹ ہندوستان اور سنگا پور کے سفارتی تعلقات کی50سالہ تکمیل کے موقع پر جاری کئے۔ نریندر مودی اپنے4روزہ دورہ جنوب مشرقی ایشیاکے آخری حصہ کے طور پر کل شام ملایشیا سے سنگا پور پہنچے تھے ۔
سنگا پور
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں آزاد ہند فوج کی یادگار پر خراج عقیدت ادا کیا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے ٹوئٹ کیا کہ وزیر اعظم نے ہندوستان کی جدو جہد آزادی کے بہادر ہیروز کی یاد میں آئی این اے میموریل مارکر پر خراج عقیدت ادا کیا ۔ وزیرا عظم نے یادگار میں رکھی نیتا جی سبھاش چندر بوس کی تصویر کے سامنے سر جھکایا۔ نیتاجی نے آزاد ہند فوج کی قیادت کی تھی جو ہندوستان کو انگریزوں سے آزادی دلانے کے لئے وقف تھی ۔ دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے ہتھیار ڈالنے سے قبل اگست1945ء میں سنگا پور کے مقام ایسیلا نڈے میں آئی این اے یادگار تعمیر ہوئی تھی۔ یہ یادگار آئی این اے کے نامعلوم جنگ بازوں اور برما میں لڑتے ہوئے جان دینے والے آئی این اے ارکان کے لئے وقف ہے ۔ برما اب میانمار کہلاتا ہے ۔ نیشنل ہیرپٹیل بورڈ سنگا پور کے بموجب اس یادگار کو برطانوی فوج نے اپنی سنگا پور واپسی کے بعد منہدم کردیا تھا ۔ سابق آئی این اے یادگار کی جگہ پر ایک مار کو نصب کیا گیا۔

10 Pacts Signed as India, Singapore Elevate Ties to Strategic Partnership

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں