عدم رواداری کے مسئلہ پر حکومت مباحثہ کے لئے تیار - وینکیا نائیدو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-05

عدم رواداری کے مسئلہ پر حکومت مباحثہ کے لئے تیار - وینکیا نائیدو

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے آج بی جے پی کے چند قائدین کی جانب سے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیا کے خلاف فتنہ انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عدم رواداری کے مسئلہ پر بات چیت کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی اس طرح کی مہمل بکواس نہیں کرنی چاہئے ۔ کرناٹک میں بی جے پی کے مقامی لیڈر کی جانب سے جاری کردہ بیان واقعی انہی کی ہے تو یہ مکمل طور پر قابل مذمت ہے ۔۔نائیدو نے یہاں کہا کہ پارٹی نے اپنے کارکنوں و قائدین کی جانب سے شاہ رخ خان کے خلاف جاری کردہ بیانات کو بھی قبول نہیں کرتی ۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگھیا نے کل ایک ٹوئٹ پیام روانہ کرتے ہوئے تنازعہ پید اکرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہ رخ خان کی روح پاکستان میں ہے اور وہ ہندوستان میں رہتے ہیں ۔ ان کے اس بیان پر ٹوئٹر پر تنقیدوں کے بعد انہو ں نے اپنا بیان واپس لے لیا۔ کرناٹک میں بھی بی جے پی کے ایک لیڈر نے کہا تھا کہ اگر چیف منسٹر سدارامیا گائے کا گوشت کھاتے ہیں تو ان کا سر قلم کرنے کی دھمکی دی تھی ۔ ملک میں عدم رواداری کے خلاف کانگریس کے علاوہ فن کاروں ، ادیبوں ، سائنسدانوں اور دانشوروں کے احتجاج کے سوال پر وزیر پارلیمانی امور وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ان کا احتجاج عوامی فیصلہ کے خلاف ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن نے پارلیمنٹ کو کام کرنے دیا تو حکومت اس مسئلہ پر بات چیت کی خواہاں ہے ۔ ہم عدم رواداری پر طویل مباحثہ کے لئے تیار ہیں ۔ کانگریس کو پہلے میری تجویز ہے کہ وہ اپنے آپ میں قوت برداشت پیدا کرے اور پارلیمنٹ کو کام کرنے دیا جائے ۔ کانگریس، حکومت کی عدم رواداری کی بات کرتی ہے لیکن وہ خود عدم رواداری کے ذریعہ حکومت کو کام کرنے سے روک رہی ہے۔ نائیڈو نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اس بات پر مباحثہ ہونی چاہئے کہ کوئی عدم روادار ہے ۔ کس نے ایمر جنسی نافذ کی تھی، کس نے میڈیا پر شکنجہ کسا تھا، کس نے ججوں پر دباؤ ڈالا تھا اور کون سکھوں کا قتل عام کا شکار بنایا۔ کشمیری پنڈتوں کے ساتھ کیا ہوا تھا ۔ انہوں نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام چیزیں پارلیمنٹ میں سکون اور امن کے ساتھ طویل مباحث کی ضرورت ہے ۔

Govt open to debate on issue of intolerance: Venkaiah Naidu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں