ترکی کو نیا دستور دینے طیب اردگان کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-11

ترکی کو نیا دستور دینے طیب اردگان کا عزم

انقرہ
رائٹر
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے آج ملک میں اصلاحات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اے کے پارٹی کی واحد جماعتی حکومت کے تحت آئندہ4سال کے دوران ایک نیا دستور تشکیل دیاجانا چاہئے ۔ اردگان نے جدید ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک کے سالانہ یوم وفات کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یکم نومبر کا الیکشن4سال تک استحکام اور اعتماد کا نقیب ہے ، آئیے اس مدت کو ایک نئے دستور کو ترجیح دیتے ہوئے اصلاحات کے لئے استعمال کریں ۔ صدر اردگان نے مزید کہاکہ ترکی کی حکومت کے تعلق سے خدشات اب رفع ہوجانے چاہئیں تاکہ ملک اپنے مستقبل پر توجہ مرکوز کرسکے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ترکی کے پارلیمانی انتخابات میں اردگان کی اے کے پارٹی کو اکثریت حاصل نہ ہونے کی وجہ سے داؤد اوگلو کی قیادت میں عبوری حکومت تشکیل دی تھی اور مخلوط حکومت کی کوششیں ناکام ہوجانے کے بعد ملک میں دوبارہ انتخابات منعقد کروائے گئے تھے، جس میں اسلام پسند اے کے پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے جس کے باعث ملک میں اصلاحات لانے کے طیب اردگان کے عزائم کو تقویت حاصل ہوئی ہے ۔ پارلیمانی انتخابات میں شاندار کامیابی کو اس لحاظ سے اہمیت حاصل ہے کہ انتخابات ایک ایسے وقت منعقد ہوئے جب ملک میں تشدد کے واقعات اور داعش کی سر گرمیوں میں اٖضافہ ہوا ہے ۔ ترکی میں آج جدید ترکی کے بانی کمال اتارترک کا 77سال یوم وفات منایاگیا۔77سال قبل آج ہی کے دن ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک کی وفات ہوئی تھی ۔ اتاترک کا یوم وفات انتہائی احترام سے منایا گیا۔ صدر رجب طیب اردگان اور دیگر سرکاری عہدیداروں نے آج صبح مزار اتاترک پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔ اس بار وفات اتاترک کی یادگاری تقریب کا انعقاد انقرہ ایوان تجارت میں ہوا ، جس کا انعقاد شعبہ لسان و ثقافت و تاریخ برائے اتاترک کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ تقریب میں صدر اردگان اور وزیر اعظم احمد داؤد اوگلو اور نائب وزیر اعظم ایر تو عورول ترکیش نے شرکت کی ۔

Erdoğan calls for new constitution after stability heralded by elections

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں