تعمیر قوم میں نہرو کا کام شک سے بالاتر - وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-15

تعمیر قوم میں نہرو کا کام شک سے بالاتر - وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ملک کے اولین وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو زبردست خراج پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ نظریاتی اختلافات کے باوجود قوم کی تعمیر اور عوام کی بہبود کے لئے ان کی کام کو کوئی بھی شک نہیں کرسکتا۔ پنڈت جواہر لال نہرو کی126ویں یومپیدائش پر دہلی میں نہرو میموریل میوزیم و لائبریری میں منعقدہ یادگاری تقریبات کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر قائد و مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ نہرو سے ہمارا اختلاف سیاسی ہے لیکن ہم عوام کی بہبود اور تعمیر قوم میں ان کے اقدامات پر حرف نہیں رکھ سکتے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ نہرو کو ایک کانگریسی قائد کی حیثیت سے نہیں دیکھا لیکن انہیں قومی آئینہ میں دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہرو جیسے عظیم قائدین کے اقدامات کے باعث آج ہندوستان میں ایک متحرک پارلیمنٹ موجود ہے ، ایک موثر طریقہ سے کار کرد بیورو کریسی اور خود مختار عدلیہ اور آزادانہ ذرائع ابلاغ کو پروان چڑھانے میں مدد ملی ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ نہرو جیسے عظیم قائدین کے باعث ہی ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بن سکا ہے ۔ آج ہندوستان کامیاب جمہوریت کے ثمرات کا فائدہ حاصل کررہا ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ نہرو کی قیادت میں ہندوستان نے رورکیلا، بھیلائی جیسے مقامات پر بڑی صنعتوں کا قیام عمل میں لایا، آئی آئی ٹیز اور آئی آئی ایمز اور نیو کلیر پلانٹ جیسے اعلیٰ ادارے قائم کئے ۔ صنعتوں کے قیام کے علاوہ نہرو جانتے تھے کہ زراعت ہندوستان کے لئے بہت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام تر صنعتوں اور اسٹیل پلانٹس کے حق میں ہوں لیکن صنعتوں سے بھی بہت زیادہ اہم زراعتی شعبہ ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ نہرو نے ہمیشہ موزوں تعلیم کو آگے بڑھانا چاہتے تھے اور بچوں کے لئے رہنمائی کیا کرتے تھے ۔ وہ اس حقیقت کو جان چکے تھے کہ ہندوستان صرف اس وقت ہی ترقی یافتہ ملک بنایاجاسکتا ہے جب یہاں کے بچوں کو مناسب تعلیم دی جائے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ نہرو اپنے وقت کے قد آور عالمی قائدین میں شمار کئے جاتے تھے۔ ناوابستہ تحریک ان کی اختراع تھی ۔ نہرو کی سائنس و ٹکنالوجی اور معاشی پالیسیاں قابل تعریف تھیں ۔ انہوں نے ہی سب سے پہلے عوامی و خانگی شراکت داری کا طریقہ کار رائج کیا تھا جو آج کے دور میں بہت زیادہ موزوں ہے ۔

Despite differences, no one can doubt Nehru’s intention: Rajnath

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں