ایوارڈ لوٹانے ارون دھتی رائے اور دیگر کا اعلان - عدم رواداری کے خلاف احتجاج میں شدت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-06

ایوارڈ لوٹانے ارون دھتی رائے اور دیگر کا اعلان - عدم رواداری کے خلاف احتجاج میں شدت

نئی دہلی
آئی اے این ایس
ہندوستان کی مشہور و مقبول مصنفہ ارون دھتی رائے کے علاوہ23دیگر قومی ایوارڈ یافتہ مصنفین اور فلم سازوں نے اپنا ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کیا۔23دیگر افراد میں سعید مرزا ، اور کندن شاہ بھی شامل ہیں۔ انہو ںنے ملک کے موجودہ ماحول پر اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے علامتی طور پر ایوارڈ واپس کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندی فلموں اور ٹیلی ویژن سیرئلس کے ہدایت کار و اسکرین رائٹر سعید مرزا نے1996میں اپنی فلم نسیم کے لئے نیشنل ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ ان کے علاوہ ایک فلمساز کندن شاہ نے بھی نیشنل ایوارڈ واپس کردینے کا اعلان کیا۔ یہ ایوارڈ انہیں دو یارو، فلم کے لئے1983میں دیاگیاتھا۔ دیگر فنکاروں اور مصنفین نے ایک قرار داد پر دستخط کئے جن میں سنجے کاک ، اجئے رائینا، تین بوس، رنجن پالت اور انور جمال شامل ہیں ۔ ارون دھتی رائے نے انڈین ایکسپریس میں شائع ایک مضمون میں کہا کہ وہ ملک میں نظریاتی اختلافات کے احتجاج میں بیسٹ اسکرین پلے کے لئے نیشنل ایوارڈواپس کرنے کا اعلان کیا۔ انہیں اس ایوارڈ سے1989ء میں نوازا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہورہا ہے اس کے سبب وہ صدمے سے دوچار ہیں ۔ انہوں نے اتر پردیش کے دادری علاقہ میں ایک شخص کی جانب سے گائے کا گوشت کھانے کی افواہ پر زدوکوب کرکے ہلاک کردینے کو اس سے بھی بڑا سانحہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ خوفناک قتل معاملات اس سے زیادہ گہرے صدمے کی علامت بنتے جارہے ہیں ۔ اب ملک میں جینا اجیرن ہوگیا ہے۔ لاکھوں دلت، آدی واسیوں ، مسلمانوں اور عیسائیوں کی پوری آبادی کو خوف و ہراس کے اس ماحول میں سانس لینے پر مجبور کیاجارہا ہے ۔ انہیں ہر لمحہ یہ خدشہ لاحق ہے کہ پتہ نہیں کہ کب وہ حملہ کا شکار ہوجائیں۔ مضمون میں ارون دھتی رائے نے ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ بھی واپس کرنے کا اعلان کیا۔ انہیں 2005ء میں یہ ایوارڈ دیا گیات ھا جب کانگریس بر سر اقتدار تھی اور اسے قدیم کانگریس اور بی جے پی کے درمیان بحث میں نہ پڑنے کی درخواست کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ دن گزر گئے۔ دادری واقعہ کے بعد تقریبا40مصنفین فنکاروں اور10فلمسازوں نے اپنے ایوارڈس ، ملک میں عدم رواداری کے واقعات میں اضافہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واپس کردئیے۔

Arundhati Roy, 23 others return awards over 'intolerance'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں