مودی بے مثال قائد - ارون جیٹلی - آر ایس ایس مراٹھی ترجمان کا مودی پر خصوصی شمارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-12

مودی بے مثال قائد - ارون جیٹلی - آر ایس ایس مراٹھی ترجمان کا مودی پر خصوصی شمارہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی تمام سیاست دانوں کے لئے ایک مثال ہیں اور ملک میں خاندانی حکمرانی ان کے خلاف کامیاب نہیں ہوسکتی کیونکہ وہ بہتر صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ جیٹلی نے ایک طویل عرصہ سے مودی کے ساتھ کام کررہے ہیں، آر ایس ایس کے ترجمان مرہنی روز نامہ، ترون بھارت کے ایک خصوصی شمارہ میں شائع اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ بی جے پی کے اعلیٰ قائد کو نہایت عمدہ اور ناقابل یقین قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ بہت تیزی سے سیکھنے والے شخص ہیں ، وہ ہر روز کچھ نہ کچھ نیا سیکھتے ہیں ۔ سیاست میں ان کی سب سے بڑی قوت پیام کی بہتر طریقہ سے ترسیل اور فن خطابت ہے ۔ یہ تمام چیزیں مل کر ایک بڑے کرشمانی طور پر ان کی شخصیت میں جمع ہوگئی ہیں۔ جیٹلی نے لکھا کہ خاندانی سیاست اپنی کامیابی کے لئے مودی کو نشانہ بنارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ خاندانی سیاست کے لئے کوئی موقع نہیں ہے کیونکہ مودی اعلیٰ ذاتی وصف کی نمائندگی کرتے ہیں جس کی آج کی دنیا اور سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ جیٹلی نے اپنے مضمون میں زور دے کر لکھا کہ ہندوستانی سیاست میں آج خاندانی سیاست اور اعلیٰ ذاتی صفات کے درمیان جدو جہد دکھائی دے رہی ہے۔ آر ایس ایس کے اس ترجمان اخبار کے خصوصی میگزین کو جس میں مودی کی قیادت پر توجہ دیتے ہوئے ، مہانائیک کا نام دیا گیا تھا کو منگل کو شائع کیا جائے گا ۔ اس خصوصی میگزین میں مرکزی وزراء نتن گڈ کری، سریش پ ربھو ، منوہر پاریکر ، اسمرتی ایرانی ، نریندر سنگھ تومر، ہر شوردھن اور پرکاش جاؤڈیکر کے بھی مضامین شائع کئے جارہے ہیں۔ ارون جیٹلی نے اپنے مضمون میں بظاہر گزشتہ چند سالوں سے مودی کی جدو جہد کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر اعظم نے وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھ لیا ہے ۔ ان کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ وہ خود سے مائل ہونے والی شخصیت ہیں۔ جیٹلی نے مزید لکھا کہ ایک مرتبہ کسی چیز پر فیصلہ ہوجاتا ہے ، موودی مضبوطی سے اس کو جلد از جلد عمل آوری کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، مودی کے پاس احتساب کی بہت اہمیت ہے۔ وزیر فینانس نے کہا کہ مودی کی ایک خصوصیت ان کا انداز گفتگو ہے ۔ روایتی طور پر اکثر قائدین میڈیا کے ذریعہ عوام تک پہنچتے ہیں تاہم مودی اس طریقہ کو پسندنہیں کرتے ۔ شائد اسی لئے مودی کے خلاف میڈیا غلط اطلاعات پھیلاتی ہے ۔ گجرات میں میڈیا نے ان کے خلاف10سال تک مہم چلائی لیکن مودی موثر طریقہ سے عوام تک رسائی حاصل کی اور کامیاب رہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کھلے نظریہ کے ساتھ سب کی قیادت کررہے ہیں، مودی کی پہلی خصوصیت ان کی واضح فکر ہے اور دوسری خصوصیت مستحکم انداز میں آگے بڑھنا ہے ۔ انتظامیہ پر ان کی گرفت نے انہیں آگے پہنچادیا۔

PM Modi represents merit, dynastic forces stand no chance: Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں