ہندوستان اور چین کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-13

ہندوستان اور چین کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

بیجنگ
پی ٹی آئی
ہندوستان اور چین کی فوج نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے آج سے چین کے کنمنگ شہر میں اپنی پانچ ویں سالانہ دہشت گردی مخالف فوجی مشق شروع کردی۔10دن تک جاری رہنے والی اس فوجی مشق کے دوران دونوں فریق دہشت گردی کے خلاف شروع کی گئی اپنی مہم میں حاصل ہونے والی کامیابی کے تجربہ کو ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کریں گے ۔ ہندوستان کی طرف سے اس مشترکہ مشق میں پہلی بار فوج کی ناگاریجمنٹ کے فوجی شامل ہوتے ہیںن۔ فوج کی ایسٹرن کمان کی ناگاریجمنٹ کی دوسری بٹالین کے175جوانوں کی ایک ٹکڑی مشق میں حصہ لینے کے لئے ہندوستانی فضائیہ کے آئی ایل76طیارے سے اتوار کو کنمنگ پہنچی۔ چین میں ہندوستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق دونوں فریقون نے اس مشترکہ مشق کے لئے یکساں تعداد میں فوجی بھیجے ہیںں۔ یہ مشق22اکتوبر کو ختم ہوگی۔ اس دوران ایک نمائش بھی منعقد کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمانڈر برائے چینگڈو فوجی ریجن لیفٹننٹ جنرل زہوژیاؤز ہونے مشقوں کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس چینی صدر ژی جن پنگ کے دورہ ہند وار رواں برس ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیجنگ دورہ کے بعد دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات میں پیشرفت ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ مشقوں سے باہمی افہام تفہیم اور تال میل میں اضافہ کے لئے مدد ملے گی ، انہوں نے کہا کہ مشترکہ مشقوں سے باہمی افہام و تفہیم اورشامل میں اجافہ کے لئے مدد ملے گی ۔ اس سے دونں ممالک ی مسلح افواج کے درمیان باہمی تال میل بھی بڑھے گا ۔ ان کے مطابق دنیا بھر میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرات سے انسانیت کو بڑا خطرہ لاحق ہے لہذا دونوں ممالک کے افواج کے درمیان تال میل کے ذریعہ دہشت گردی کا مقابلہ کیاجاسکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دونوں افواج کو چاہئے کہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی عادت ڈالیں ۔ اور اس سلسلہ میں مشترکہ مشقیں کافی اہمیت رکھتی ہیں ۔ ہندستان اور چین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کو برقرار رکھاجائے گا جیسا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے یہ ایک اچھا قدم ہے ۔ دونوں ملکوں کی افواج کی جانب سے پہلی بار2007ء میں چین کے شعبہ یونن میں مشترکہ مشقیں ہوئی تھیں اس کے بعد2008ء میں کرناٹک کے علاقہ بلگام میں اس نوعیت کی مشقیں ہوئیں ۔ مشقوں کا تیسرا مرحلہ2003ء میں چین کے علاقہ سیاچنگ میں منعقد ہوا ۔ اس کے بعد پونے میں2014ء میں چوتھی مشترکہ مشقیں ہوئی تھیں ۔

India, China begin counter-terrorism drills

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں