دادری واقعہ مرکز کی زیر سرپرستی سخت گیر طاقتوں کا نتیجہ - پرکاش کرت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-04

دادری واقعہ مرکز کی زیر سرپرستی سخت گیر طاقتوں کا نتیجہ - پرکاش کرت

ہانڈا
پی ٹی آئی
سی پی آئی ایم کے قائد پرکاش کرت نے آج الزام عائد کیا کہ دادری میں ہوا قتل کا واقعہ مرکزی حکومت کی سر پرستی میں سخت گیر طاقتوں کے ابھرنے کا نتیجہ ہے ۔ باڈوکھار خرود دیہات میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرکاش کرت نے الزام عائد کیا کہ یہ طاقتیں گائے کے نام پر مسلمانوں کے خلاف جھوٹی باتیں پھیلاتے ہوئے انہیں نشانہ بنارہی ہیں تاکہ ہندوستانی سماج میں انتشار پھیلایاجائے ۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی زیر سرپرستی سخت گیر طاقتیں ملک میں پنپ رہی ہیں ۔ یہ سخت گیر طاقتیں سماج میں انتشار پھیلانے کے لئے گائے کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہیں ۔ انہوں نے مبینہ طور پر کہا کہ دادری میں اخلا قاحمد کا قتل اسی انتشار پسند قوتوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیرونی دوروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے یہ نمائشی دورے بیرونی ممالک سے سرمایہ کاری نہیں لاسکتے ۔ اس کے لئے اندرونی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کالے دھن پر بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے پرکاش کرت نے کہا کہ مرکزی حکومت ہزارہا کروڑ روپے کو واپس لانے میں تاخیر کررہی ہے ۔ بہار انتخابات پر انہوں نے کہا کہ بہار جہاں زراعت ، صنعتوں اور بیروزگاری کے مسئلہ پر بحث ہونی ہے، بی جے پی لیاپ ٹاپ اور اسکوٹیز کے نام پر اسمبلی انتخابات میں کامیاب ہونا چاہتی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں