گائے جانور ہے - کسی کی ماں نہیں ہو سکتی - جسٹس کاٹجو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-04

گائے جانور ہے - کسی کی ماں نہیں ہو سکتی - جسٹس کاٹجو

واراناسی
پی ٹی آئی
دہلی کے قریب بیف کھانے کی افواہوں پر ایک شخص کی ہلاکت کو سیاسی محرکات پر مبنی قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو نے آج کہا ہے کہ گائے صرف ایک جانور ہے اور وہ کسی کی ماں نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے بنارس ہندو یونیورسٹی میںایک تقریب کے دوران کہا کہ اگر میرا دل بیف کھانا چاہے تو اس میں قباحت کیا ہے ۔ دنیا بھر میں لوگ بیف کھاتے ہیں۔ اگر میں کھانا چاہوں تو مجھے کون روک سکتا ہے ۔ کاٹجو نے کہا کہ انہوں نے بھی بیف کھایا ہے اور اس میں کوئی قباحت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا دنیا بھر میں بیف کھانے والے لوگ برے ہیں ۔ صرف ہم جو نہیں کھاتے وہی سادھو سنت ہیں لوگ اگر بیف کھائیں تو آخر اس میں برائی کیا ہے میں بھی کھاتا ہوں ۔ اور آئندہ بھی کھاتا رہوں گا ۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے سابق جج کاٹجو نے داوری میں ایک شخص کی ہلاکت کی شدید مذمت کی اور اس میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ مجھے میڈیا اور دوسروں سے معلوم ہوا کہ مندر سے یہ اعلان کیا گیا کہ ایک شخص نے بیف کھایا ہے اور اس کے بعد ہجوم جمع ہوا اور اس شخص کو مار مار کر ہلاک کردیا۔ یہ مزید بد بختی کی بات ہے کہ اس شخص کو افواہ کی بنیاد پر ہلاک کیا گیا اور اس کی کوئی وجہ نہیں تھی ۔ انہوں نے کہا کہ خاطیون کو جلد سے جلد اور سخت سے سخت سزا دینی چاہئے ۔ بعد ازاں کاٹجو کے ریمارکس پر احتجاج کرتے ہوئے کئی طلبہ نے احتجاج کیا اور ان کے خلاف نعرے لگائے ۔ انہوںنے کاٹجو کا راستہ روکنے کی بھی کوشش کی ۔ جب وہ سیمنار ہال جارہے تھے ۔ بعد ازاں سیکوریٹی گارڈ نے کاٹجو کو تحفظ فراہم کیا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے ۔

Cow cannot be anyone's mother, it's just another animal: Markande Katju

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں