دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات میں محمود مدنی 43 ویں مقام پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-08

دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات میں محمود مدنی 43 ویں مقام پر

دی رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سنٹر جارڈن کے عالمی سروے "دی ورلڈ 500 موسٹ انفلوئنشیل مسلمس 2016" میں اردن کے شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین اول نمبر پر رہے۔ ہندوستان سے جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری اور سابق ممبر پارلیمنٹ مولانا محمود مدنی کو43واں مقام حاصل ہوا ہے جب کہ وہ ہندوستانیوں میں سب سے با اثر مسلم شخص قرار دئے گئے ہیں۔ دی رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹیڈیز سینٹر جارڈن کی جانب سے ہر سال ایسا سروے کرایا جاتا ہے ۔ اس سروے بک کے چیف ایڈیٹر پروفیسر ایس عبداللہ اور ایڈیٹر آفتاب احمد ہیں ۔ ایڈیٹوریل بورڈ میں کئی ماہرین شامل ہیں جو اس سروے کی نگرانی کرتے ہیں ۔ یہ سروے کئی سطح پر کیاجاتا ہے ۔سروے کے مطابق پوری دنیا میں ایک ارب70کروڑ مسلمان ہیں جو دنیا کی کل آبادی کا23فیصد ہیں ۔ اس سروے میں معروف سیاسی ، سماجی ، ثقافتی ، تجارتی اور نظریاتی و دیگر اعتبار سے اپنا اہم مقام رکھنے والی شخصیات کو شامل کیاجاتا ہے ۔
mahmood-madani
سروے کے مطابق دنیا کی موثر ترین مسلم شخصیات میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے جب کہ دوسرا مقام الازہر یونیورسٹی کے شیخ پروفیسر ڈاکٹر شیخ احمد محمد الطیب ، تیسرا مقام سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سعود کو اور چوتھا مقام ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو حاصل ہوا ہے۔ ماسکو کے کنگ کنگ محمد، اومان کے سلطان سلطان قابو س بن سعید السعید ، ابو ظہبی کے پرنس اور یو اے ای کے سپریم کمانڈر شیخ محمد ، ترکی کے صدر طیب اردگان ، مرجع حوزہ نجف عراق کے آیت اللہ سید علی حسین سیستانی، تبلیغی جماعت پاکستان کے امیر محمد عبدالوہاب ، صدر انڈونیشیا جوکو ویڈڈو، سعودی عرب کے مفتی شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ ۔ تنزانیہ صوفی آرڈر کے لیڈر شیخ احمد علی ۔ سعودی عرب کے نائب شہزادہ محمد بن نائف اور نائب شہزادہ محمد بن سلمان، ترکی کے مبلغ فتح اللہ، سینئر مذہبی رہنما شیخ ڈاکٹر علی، سعودی اسکالر شیخ سلمان، ڈاکٹر کے ایچ سعید عقیل ، نائجبیریا کے صدر ، قبیسی تحریک کے لیڈر شیخ منیرہ قبیسی، پروموٹنگ پیس ان مسلم سوسائٹیز کے صدر شیخ عبداللہ ، سوکو ٹو کے سلطان ابو بکر سوم، بریلو یمسلک کے رہنما مفتی محمد اختر رضا خان قادری الازہر، زیدی مسلک کے امام محمد بن محمد المنصور ، ترکی کے وزیر اعظم احمد دو تو گلو، المصطفیٰ کے ڈائریکٹر شیخ حبیب عمر ، فلسطین کے صدر محمد عباس، تیونس کے سابق وزیر اعظم اور انٹر نیشنل یونین آف مسلم اسکالر ز کے صدر شیخ ڈاکٹر یوسف ، حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ ، زیتونہ انسٹی ٹیوٹ امریکہ کے بانی شیخ یوسف حسن، اسلامک فلاسفر ڈاکٹر سید حسین نصر، نائجیریا کے مفتی شیخ ابراہیم صالح، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سیدمحمود مدنی سمیت دیگر ممالک کی شخصیات کو شامل ہیں ۔

Mahmood Madani among World's 500 Most Influential Muslims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں