بیف پر امتناع کے مسئلہ پر جموں و کشمیر اسمبلی میں شور و غل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-12

بیف پر امتناع کے مسئلہ پر جموں و کشمیر اسمبلی میں شور و غل

سری نگر
پی ٹی آئی
ریاست میں بیف پر امتناع عائد کیے جانے پر جموں و کشمیر اسمبلی میں8روزہ سیشن کے دوران کئی کارروائیوں میں خلل پڑا ہے۔ ایوان میں شوروغل کے مناظر دیکھے گئے اور ارکان نے شدید احتجاج کیا۔ اسمبلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے تین ارکان نے ایک آزاد رکن اسمبلی شیخ عبدلارشید کو زدوکوب کیا ۔ کیوںکہ انہوں نے بیف پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔64سالہ تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے ۔ مخلوط حکومت کی شراکت دار ٹی ڈی پی اور بھارتیہ جنتا پارٹی بیف پر امتناع کے مسئلہ کے تعلق سے کوئی بر سر عام موقف کا اظہار نہیں کیا ہے اور کانگریس خاموش تماشائی رہی ہے ، لیکن بڑی اپوزیشن نیشنل کانفرنا اور دو دوسرے اپوزیشن ارکان نے رنبیر پینل کو ڈ میں ترمیم کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ریاست میں ذبیحہ گاؤ کے مسئلہ کی یکسوئی کی راہ ہموار ہوسکے ، کیونکہ ذبیحہ گاؤ کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے ۔ نیشنل کانفرنا اور دو دوسرے اپوزیشن ارکان اسمبلی نے ترمیم سے متعلق بلز اور دوسرے امور پر روشنی ڈالی۔ ایوان میں گزشتہ پانچ دنوں سے کاروائی معمول کے مطابق نہیں ہورہی ہے ۔ اپوزیشن کے ارکان نے شوروغل کرکے کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا کردی ہے ۔ متنازعہ بیف پر امتناع اور دوسرے مختلف امور پر اپوزیشن کی جانب سے کئی تحریکات التوا پیش کی گئی ہیں۔ اپوزیشن کے ارکان نے واک آؤٹ کردیا اور احتجاج کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں پہنچ گئے ۔ اس طرح کے شوروغل اور بے قاعدگی کے مناظر گزشتہ پانچ دنوں سے پیش آرہے ہیں ، جس کی وجہ سے کارروائیوں میں خلل پڑتا جارہا ہے ۔ ایوان میں کارروائیوں کی تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے اسپیکر کو یندر گپتا نے کہا کہ ہم اس سلسلہ میں اس بات کی کوشش کررہے ہیں کہ کارروائی بغیر کسی خلل کے جاری رہے ، لیکن اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے مسائل در پیش ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اسمبلی سکریٹریٹ کو570سوالات وصول ہوئے جس میں س524پر ہی غور کیا جانے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ سیشن کے دوران تقریبا47سوالات کے جوابات ہم کو دینے تھے ، لیکن ہم فی الحال اس موقف میں نہیں ہیں کیوں کہ اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیاجارہا ہے اور بیف پر امتناع کے مسئلہ کو موضوع بحث بنایاگیا ہے ۔ انہوں نے ضمنی سوالات اور دوسرے امور پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حکومت اس بات کی کوشش کررہی ہے کہ ایوان کی کارروائی باقاعدگی کے ساتھ جاری رہے لیکن اس کے باوجود اپوزیشن کے شوروغل کی وجہ سے ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔ اسپیکر نے مزید کہا کہ ایوان میں پانچ پیپرس پیش کئے گئے ، تاکہ اس تعلق سے غور کیاجاسکے ، لیکن ایوان میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اور شدید احتجاج کی وجہ سے ہم قرار داد یں منظور کرنے سے بھی مجبور ہیں ۔

Uproar in JK assembly over beef ban

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں