جنسی تشدد پر وزیراعظم مودی کی خاموشی - برطانوی خواتین تنظیموں کا مکتوب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-19

جنسی تشدد پر وزیراعظم مودی کی خاموشی - برطانوی خواتین تنظیموں کا مکتوب

لندن
پی ٹی آئی
برطانیہ میں کئی نامور ویمنس آرگنائزیشن اور ویمن اکیڈیمکس نے وزیر اعظم مودی کو ایک مکتوب تحریر کیا ہے جو آئندہ ماہ اس ملک کا دورہ کرنے والے ہیں۔ انہوں نے اپنے مکتوب میں ہندوستان میں بڑھتے ہوئے جنسی تشدد کے پیش نظر ان کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کے موسومہ تفصیلی ثبوت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھے گئے مکتوب پر دستخط کرنے والوں نے کہا ہے کہ انہیں خاص طور پر وزیر اعظم کے آر ایس ایس کے ساتھ رشتہ کے تعلق سے تشویش لاحق ہے جس کو وہ نیم فوجی تنظیم قرار دیتے ہیںجو اٹلی کے فاشسٹ اور جرمن ناری پارٹیوں کے ماڈل پر قائم کی گئی ہے جو اس کے لئے جانی جاتی ہے اور اس کے قائدین کے اعلانات میں اس کی کھلے عام نمائش ہورہی ہے ۔ مکتوب میں یہ بھی بتایا گیا کہ آر ایس ایس کی بیرون ملک شاخ کے خلاف عیسائیوں اور مسلمانوں کے خلاف ان کی نفرت انگیز تقریر کے لئے برٹش چیاریٹی کمیشن کی جانب سے اس وقت تحقیقات کی جارہی ہے ۔ مکتوب میں دستخط کنندوں نے وزیر اعظم سے پوچھا ہے کہ آیا وہ نفرت انگیز جرائم خاص طور پر تشدد کو منظور کرتے ہیں جوآر ایس ایس اور اس سے ملحقہ تنظیموں کے قائدین اور کارکن پھیلارہے ہیں ۔ مکتوب پر بتایا گیا ہے کہ یقینی طور پر یہ ایسی تنظمیں نہیں ہیں جس کی ایک جمہوری اور سیکولر ہندوستان کے وزیر اعظم کی جانب سے رہنمائی کی جانی چاہئے یا انہیں قابل احتساب بنایاجانا چاہئے ۔ یہ تنظیمیں مورل پولیسنگ کی بھی ذمہ دار ہیں جو جوڑوں پر قاتلانہ حملوں کا باعث بنی ہیں جو مزہب اور ذات کی سرحدوں کے پار تھے ۔ آپ کی خاموشی انہیں منظوری کا ایک پیام بھیجتی ہے ۔ مکتوب میں2002کے گجرات فسادات کے دوران پیش آئے تشدد کے بشمول خواتین کے خلاف تشدد کے کئی واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے ۔

Give justice for hate crimes, UK women's groups urge Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں