سیاسی جماعتیں دادری واقعہ پر سیاست سے باز رہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-03

سیاسی جماعتیں دادری واقعہ پر سیاست سے باز رہیں

دادری
پی ٹی آئی
بیف کھانے کی افواہوں پر ایک شخس کے قتل کے سلسلہ میں بی جے پی پر ہر طرف سے سخت تنقیدیں کی جارہی ہیں اور اسی دورا مرکزی وزیر مہیش شرما نے آج کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اس واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دیتے ہوئے اس پر سیاست کرنے سے باز رہنا چاہئے ۔ سی بی آئی یا ریاست کی جانب سے اس معاملہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جانی چاہئے اور خاطیوں کو سزا دی جانی چاہئے ۔ شرما نے جو مقامی بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی ہیں ، مہلوک شخص اخلاق کے ارکان خاندان سے ملاقات کی اور اپنے اس موقف پر اڑے رہے یہ ایک حادثہ تھا۔ شرما نے کہا کہ یہ واقعہ ہماری تہذیب پر ایک داغ ہے اور مہذب سماج میں ایسے واقعات کی کوئی جگہ نہیں ۔ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ یہ منصوبہ بند تھا تو میں اس سے اتفاق نہیں کرتا۔ یہ ایک حادثہ تھا اور سی بی آئی یا ریاست کو اس کی تحقیقات کرانی چاہئے اور خاطیوں کو سزا دی جانی چاہئے۔ تحقیقات کے نام پر بے قصوروں کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے ۔ شرما نے کہا کہ قانون کو اپنا کام کرنا چاہئے اور منصفانہ تحقیقات ہونی چاہئے ۔ میں اس واقعہ کو فرقہ وارانہ یا سیاسی رنگ دینے کی ہر کوشش کی مذمت کرتا ہوں ۔ ایسے لوگ نہ تو سماج کے خیر خواہ ہیں اور نہ ملک کے ۔ مرکزی وزیر نیگ اؤں کے مندر میں ایک اجلاس بھی منعقد کیا اور کہا کہ ہندو خاندانوں نے مسلم خاندانوں کا تحفظ کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ انہوں نے ایک ایسے وقت یہ تبصرہ کیا ہے جب کہ تمام سیاسی جماعتوں نے بی جے پی پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کردی ہے اور کہا ہے کہ وہ ایسے واقعات کے ساتھ عوام کو مذہبی خطوط پر بانٹنے کی کوشش کررہی ہے ۔ دوسری جانب چیف منسٹر اتر پردیش اکھلیش یادو نے بھی اپنی خاموشی توڑتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ گلابی انقلاب کے خلاف بات کرتے ہیں انہیں بیف کی برآمدات پر امتناع عائد کرناچاہئے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ لوگ ایسے مسائل اٹھاتے ہوئے ملک کے سیکولر اقدار کو در ہم برہم کرنا چاہتے ہیں ۔ لکھنومیں بیان دیتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا اور ان کی حکومت پوری دیانتداری کے ساتھ کام کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سارے ملک میں اس واقعہ پر بحث جاری ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ذمہ دار وں کو بخشا نہیں جائے گا ۔ چاہے وہ کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں۔ افواہ میں کچھ نہیں ہوتا لیکن اس کی وجہ سے بہت کچھ ہوسکتا ہے ۔ ہمارا دستور سیکولر زم پر مبنی ہے۔ ہماری اسکیمات اسی اصول پر مبنی ہے لیکن چند طاقتیں ماحول کو خراب کرنا چاہتی ہیں ۔ وہ ایسے مسائل اٹھانا چاہتی ہیں ۔ یہ طاقتیں گلابی انقلاب کی بات کرتی ہیں۔ آج ہم یہ کہتے ہیں کہ اب آپ حکومت میں ہیں تو بیف کی برآمدات پر پابندی عائد کریں ۔ آپ کو بیف کی برآمدات پر پابندی کے لئے اتفاق رائے پیدا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے بظاہر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی جنہوں نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں میٹ کی برآمدات پر اس وقت کی یو پی اے حکومت کو نشانہ تنقید بنایا تھا اور کہا تھا کہ وہ گلابی انقلاب کی حوصلہ افزائی کررہی ہے ۔

Parties should refrain from playing politics over Dadri incident

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں