علیگڑھ یونیورسٹی میں یوم سرسید - پاکستانی بریگیڈئر اور نصیر الدین شاہ کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-19

علیگڑھ یونیورسٹی میں یوم سرسید - پاکستانی بریگیڈئر اور نصیر الدین شاہ کا خطاب

علی گڑھ
پی ٹی آئی۔ یو این آئی
معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے آج دو یومی ورلڈ الیومنی میٹ کا افتتاح کیا۔ اس میٹ کا اہتما م علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے کیا ہے۔ اس میٹ دنیا بھر کے600مندوبین شرکت کررہے ہیں ۔ اپنے خطاب میں نصیر الدین شاہ نے کہا کہ وہ اپ نے اندر اعلیٰ صلاحیت پیدا کرنے کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ممنون ہیں اور ان کا احساس ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اس یونیورسٹی کی خدمت کروں۔ اس موقع پر میں اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ میں یونیورسٹی میں آرٹس کے طلبہ میں ٹیلنٹ کے ابھارنے میں یونیورسٹی کی غیر مشروط مدد کروں گا۔ اداکار نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اپنے دور طالب علمی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے اساتذہ میری حوصلہ افزائی نہ کرتے تو میں آرٹ اور فلم کی دنیا میں قدم نہیں رکھ سکتا تھا۔ معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر اشوک سیٹھ نے کہا کہ جب کبھی بھی یونیورسٹی میں میڈیکل کالج کو امراض قلب کے سنٹر آف اکسیلینس کے طور پر ترقی دینے کی ضرورت ہو میں اس میں ضرور مدد کروں گا ۔ موظف سیول سرونٹ جاوید عثمانی نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے مسلم طبقہ کے معاملات میں بہت بہتر رول ادا کیا ہے ۔ یو این آئی کے بموجب اس موقع پر موجود پاکستانی فوج کے ریٹائرڈ جنرل بریگیڈیئیر اقبال ایم شفیع نے ہندو پاک کے درمیان بگڑتے ہوئے تعلقات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کے اہم پڑوسی ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات اس خطے کی ترقی اور خوشحالی کی نئی عبارت لکھ سکتے ہیں ۔ سرسید ڈے اور ابنائے قدیم کی محفل میں شرکت کرنے یہاں آنے والے سابق فوجی افسر نے گزشتہ شام صحافیوں سے کہا کہ دونوں ہمسایہ ملکوں کو لڑنے کے بجائے ایک دوسرے کا ساتھی بن کر رہنا چاہئے ۔ دونوں ملکوں کے لوگ امن کے حامی اور ترقی کے راستے پر چلنا چاہتے ہیں ۔ ہندو پاک کے درمیان اچھے روابط پورے جنوبی ایشیا کو ترقی کے راستے پر لے جاسکتے ہیں ۔ بریگیڈییئر شفیع نے کہا کہ علی گڑھ سے ان کا پرانا ناطہ ہے۔ ان کے والد پروفیسر ایم ایس شفیع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پروفیسر رہے ہیں۔ ان کی پیدائش بھی علی گڑھ میں ہوئی اور انہوں نے اے ایم یو میں ہی گریجویشن کی پڑھائی کی ہے ۔ ریٹائرڈ فوجی افسر نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اسلام آباد میں سرسید میموریل سوسائٹی بناکر یونیورسٹی بنوا رہے ہیں۔ جس کا کام آخری مرحلے میں چل رہا ہے ۔ وہ اس کے چانسلر ہوں گے ۔ ان کا مقصد تعلیم کے لئے بیداری پیدا کرنا ہے ۔

Actor Nasiruddin Shah inaugurates AMU's World Alumni Meet

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں