پی ٹی آئی
سکھوں کی مذہبی کتاب کی پنجاب کے مختلف حصوں میں ہوئی بے حرمتی کے واقعات کے سلسلے میں پ ولیس نے دو گرنتھوں اور ایک خاتون کو حراست میں لے لیا ہے ۔ اسی دوران مختلف سکھ تنظیموں کا احتجاج جاری ہے ۔ جنہوںنے کئی مقامات پر شاہراہ کو بند کردیا۔ امرتسر کے نیجا پورہ موضع کے ایک گردوارہ کے گرنتھی کو سکھوں کی مذہبی کتاب کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ امرتسر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس جسدیپ سنگھ سائینی نے کہا کہ گردوارہ کے گرنتھی کی جانب سے پولیس کو کل رات ایک کال موصول ہوئی کہ تین افراد زبردستی گردوارہ میں داخل ہوگئے اور مذہبی کتاب کے اوراق پھاڑ دئیے ۔ انہوں نے کہا کہ گرنتھی کا بیان جھوٹا لگ رہا تھا ، جس کے پیش نظر پولیس نے گردوارہ میں کام کرنے والے دیگر افراد کے روبرو اس سے پوچھ تاچھھ کی۔ 30سالہ گرنتھی جگدیپ سنگھ نے اعتراف کیا کہ اس نے اس جرم کا ارتکاب کیا ہے اور پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ۔ صورتحال پر قابوہے ۔ پولیس نے صفائی کا کام کرنے والی ایک خاتون اور لدھیانہ کے گھاؤڑی موضع میں بھی ایک گرنتھی کو حراست میں لے لیا ہے ۔ گھاؤڑی میں مذہبی کتاب کی بے حرمتی کے سلسلے میں 45سالہ خاتون بلویندر کو اور46سالہ سکندر سنگھ کو گرفتار کیا گیا ۔ اسی دوران ریاست میں کئی شاہراہیں احتجاجیوں کے مظاہرے کے سبب بند ہوگئیں جہان ٹریفک کا رخ موڑنا پڑا۔ جالندھر میں کئی مقامات پر دھرنا منظم کیا گیا۔
Sikhs' Protests Continue; 3 Held for Desecration of Holy Book
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں