پی ٹی آئی
شیو سینا سے لاحق خطرہ تیزی سے ایک عفریت بنتا جارہا ہے جو قابوسے باہر ہوسکتا ہے ۔ پاکستان کے ایک سرکردہ اخبار نے آج یہ بات کہی اور ہندوستانی حکومت سے کہا کہ وہ اپنے ملک کے امیج کے تحفظ کے لئے اس پارٹی کے خلاف کارروائی کرے ۔ دی نیوز انٹر نیشنل نے اپنے اداریہ ‘شیو سینا کا پاگل پن’ میں لکھا ۔ یہ واضح ہے کہ شیو سینا کی دہشت قابو سے باہر ہوگئی ہے ۔ گزشتہ چند مہینوں میں بار بار واقعات پیش آچکے ہیں ۔ اس پارٹی کا ماضی میں وجود رہا ہے اور وہ وقتا فوقتا نفرت انگیز دھمکیان دیتی رہی ہے لیکن اس قدر زور اور زہر کبھی نہیں اگلا تھا ۔ اخبار نے کہا کہ شیو سینا حکمراں بی جے پی کے ساتھ اتحاد رکھتی ہے ۔ اس پارٹی کی انتہا پسندانہ حرکتوں پر حکومت کے رد عمل میں کمی کے پیچھے یہی ایک بڑی وجہ ہے ۔ اخبار مزید لکھتا ہے سخت گیر دائیں بازو کے گروپ شیو سینا سے لاحق خطرہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عفریت میں بدلتا جارہا ہے ۔ جس پر کنٹرول کرنامشکل ہوسکتا ہے ۔ اداریہ میں لکھا گیا حملوں کا رخ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہر اس شخص کے خلاف ہے جو ان کی انتہا پسندانہ ہندو آئیڈیا لوجی کا مخالف، پاکستان اور پاکستانی ان کے اصل اہداف معلوم ہوتے ہیں ۔ اس دوران پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے جن کی گزشتہ ہفتہ ممبئی میں کتاب کی رسم اجرا تقریب کی شیو سینا نے مخالفت کی تھی کل کہا کہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی ہندو توا کے جن کو بوتل میں واپس بھیج سکتے ہیں جسے انہوں نے باہر نکالا ہے ۔
Shiv Sena is Growing into a 'Monster': Pakistan Daily
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں