ہندوستانی خاتون کا ہاتھ کاٹنے سعودی کفیل کی تردید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-11

ہندوستانی خاتون کا ہاتھ کاٹنے سعودی کفیل کی تردید

ریاض
آئی اے این ایس
ایک ہندوستانی خاتون ملازمہ سعودی کفیل نے کہا کہ اس خاتون کا ہاتھ ہسپتال میں کاٹا گیاہے کیونکہ اس نے ریاض کے اپنے گھر کے تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر ہاتھ کو بری طرح زخمی کرلیا تھا۔ عرب نیوز اخبار نے ہندوستانی سفارت خانہ کے پہلے سکریٹری (کمونٹی ویلفیر) کے جمعہ کے دن دئے گئے بیان کو نقل کیا ہندوستانی مشن نے اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سعودی کفیل نے عرب نیوز کو بتایا کہ55سالہ کستوری منیر تھنم نے گھر کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش میں اپنے دائیں ہاتھ کو کھویا ہے ۔ نیز کفیل نے کہا دو ماہ قبل ریاض کے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم اس کی 70سالہ ماں کی خدمت کے لئے اس خاتون کا تقرر کیا گیا تھا۔ جمعرات کی شام اس نے کمرہ میں داخل ہوکر خود کو مقفل کرلیا جب کہ میری ماں عصر کی نماز پڑھ رہی تھی ۔ اس نے خود کو بستر کی چادروں اور ددیگر دوسرے کپڑوں سے باندھتے ہوئے کمرے کی کھڑکی کے ذریعہ تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔ سڑک پر کام کررہے ایک کاریگر نے دیکھا کہ چھلانگ لگانے کے بعد خاتون2برقی ڈبوں پر گری جس کی بناء پر اس کا ہاتھ شدید طور پر متاثر ہوگیا ۔ پولیس کی جانب سے معاملہ کی تحقیقات جاری ہے ۔

Saudi employer denies chopping off Indian woman's hand

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں