کمسن لڑکیوں کی عصمت ریزی کے واقعات شرمناک - دہلی وزیراعلیٰ اروند کجریوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-18

کمسن لڑکیوں کی عصمت ریزی کے واقعات شرمناک - دہلی وزیراعلیٰ اروند کجریوال

نئی دہلی
آئی اے این ایس، یو این آئی، پی ٹی آئی
چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج دو کمسن لڑکیوں کی عصمت ریزی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور سوال اٹھایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور دہلی کے لیفٹینٹ گورنر نجیب جنگ ان پر قابو پانے کیا اقدامات کررہے ہیں ۔ انہوں نے دونوں متاثرہ لڑکیوں سے ملاقات کے لئے جاتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ کمسن لڑکیوں کی عصمت ریزی کے واقعات کا باربار رونما ہونا شرمناک اور پریشان کن ہے۔ دہلی پولیس تحفظ فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ وزیر اعظم اور لیفٹنینٹ گورنر کیا کررہے ہیں۔ ہفتہ کے دن یہ اطلاع دی گئی تھی کہ دو لڑکیوں کی جن میں سے ایک کی عمر ڈھائی سال اور دوسری کی پانچ سال تھی، ملک کے دارالحکومت میں اجتماعی عصمت ریزی کی گئی۔ ڈھائی سالہ لڑکی کو جمعہ کے دن دہلی کے ننگ لوئی علاقہ سے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اغوا کیا تھا ۔ اس کی مبینہ طور پر اجتماعی عصمت ریزی کی گئی اور زخمی حالت میں اسی علاقہ میں پھینک دیا گیا ۔ پانچ سالہ لڑکی کی مشرقی دہلی کے آنند وہار علاقہ میں دو افراد نے مبینہ طور پر عصمت ریزی کی ، جو اس کے خاندان سے واقف تھے ۔ دونوں افراد نے جو مبینہ طور پر حالت نشہ میں تھے، اس حملہ کے بعد اسے گھر کے قریب چھوڑ دیا تھا ۔ تقریبا ایک ہفتہ پہلے دہلی میں ہی ایک چار سالہ لڑکی کی عصمت ریزی اور اذیت رسانی کی گئی تھی ۔ یو این آئی کے بموجب چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے ہاسپٹلس پہنچ کر دونوں لڑکیوں کی مزاج پرسی کی اور قومی دارالحکومت میں عصمت ریزی کے بڑھتے واقعات پر مرکز کو نشانہ تنقید بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی حکومت ، دہلی پولیس کو ریاستی حکومت کے اختیار میں دینے کا مطالبہ کرتی رہی ہے جو موجودہ طور پر مرکزی وزارت داخلہ کے تحت ہے۔ ریاستی حکومت کو اختیارات دینے سے نظم و ضبط کو بہتر انداز میں برقرار رکھا جاسکے گا۔ ڈھائی سالہ لڑکی کی ماں نے دعویٰ کیا کہ اسے اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنے گھر کے قریب رام لیلا کا مشاہدہ کررہی تھی۔ دوسرے معاملہ کے تینوں ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ڈھائی سالہ لڑکی کو مقامی افراد نے ایک پارک میں پایا تھا اور وہ خون میں لت پت تھی ۔ اسے فوری سنجے گاندھی ہاسپٹل لے جایا گیا ۔ جہاں وہ زیر علاج ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تعزیرات ہند اور پی او سی ایس او قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔ ملز م کی گرفتاری کے لئے مہم شروع کردی گئی ہے ۔ پی ٹی آئی کے بموجب پانچ سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی تین افراد نے کی ، جو مبینہ طور پر اس خاندان کو جانتے تھے ۔ جرم کے ارتکاب کے وقت وہ حالت نشہ میں تھے ۔ بری طرح زخمی اس لڑکی کو جی ٹی بی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ دہلی کمیشن برائے کواتین کی صدر نشین سواتی مالیوال جنہوں نے ہاسپٹل پہنچ کر لڑکیوں سے ملاقات کی ، ان واقعات کو انتہائی نفرت انگیز اور شرمناک قرار دیا۔
نئی دہلی سے یو این آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب کانگریس نے دو معصوم لڑکیوں کی عصمت ریزی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے آج کہا کہ چیف منسٹر اروند کجریوال اور وزیر اعظم نریندر مودی، دونوں قومی دارالحکومت میں خواتین کے تحفظ کے لئے اقدامات کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔ اس کے بجائے وہ ایک دوسرے سے لڑنے میں مصروف ہیں۔ کانگریس قائد اجئے ماکن نے کہا کہ دہلی میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے دہلی حکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ لیکن بد بختانہ طور پر وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔ کجریوال نے دہلی کی کانگریس حکومت کے بارے میں سوال اٹھایا تھا لیکن انہوں نے اب تک اپنے دور میں کیا حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اندرون ایک ہفتہ تین معصوم لڑکیوں کی عصمت ریزی باعث تشویش ہے ۔

'What Are PM Modi And His Lt Governor Doing?' Asks Arvind Kejriwal On Rapes in Delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں