سبکدوش فوجی جنرل ناصر جنجوعہ کا مشیر قومی سلامتی پاکستان کے عہدہ پر تقرر کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-20

سبکدوش فوجی جنرل ناصر جنجوعہ کا مشیر قومی سلامتی پاکستان کے عہدہ پر تقرر کا امکان

اسلام آباد
یو این آئی
پاکستانی میڈیا نے بتایا کہ لیفٹنینٹ جنرل(سبکدوش) ناصر خان جنجوا کو ملک کا مشیر قومی سلامتی مقر ر کیاجاسکتا ہے جبکہ موجودہ مشیر قومی سلامتی سرتاج عزیز کو خارجہ امور پر وزیر اعظم کے مشیر کی حیثیت سے برقرا رکھا جاسکتا ہے ۔ فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان گزشتہ ہفتہ ایک اعلیٰ سطح بات چیت کے دوران یہ فیصلہ لیا گیا ۔ ڈان ڈاٹ کام نے معتبر ذرائع کے حوالہ سے بتیا کہ دورہ امریکہ سے نواز شریف کی واپسی کے بعد ایک حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔ جنرل جنجوا اس عہدہ پر فائز ہونے والے دوسرے فوجی عہدیدار ہوں گے ۔ قبل ازیں میجر جنرل( سبکدوش) محمود رانی اس عہدہ پر فائز تھے ۔ پی پی پی حکومت کے دوران وہ مشیر قومی سلامتی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔ ویب سائٹ نے بتایا کہ فوری طور پر یہ واضح نہ ہوسکا کہ اس عہدہ میں تبدیلی کے کیا اسباب ہوسکتے ہیں ، تاہم بعض فوجی ذرائع کی پیش قیاسی ہے کہ اس تبدیلی کی وجہ یہ ہے کہ سرتاج عزیز خارجہ امور پر مکمل توجہ مرکز رکھ سکیں۔ ویب سائٹ نے یہ بھی بتایا کہ جنرل جنجوا کوئٹہ سدرن کمانڈ کے عہدہ پر فائز تھے اور ماہ رواں کے اوائل میں ہی وہ سبکدوش ہوئے۔ وہ وزارت خارجہ امور کی عمارت میں این ایس اے کے دفتر میں کرسی سنبھالیں گے۔ ان کا تقرر ایسے حالات میں ہورہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات پر اوس پڑتی جارہی ہے ۔ فریقین اگست میں ہی بات چیت کرنے والے تھے تاہم ہندوستان نے بات چیت کے دائرہ کو محدود کرنے کے جواز پر اسے منسوخ کردیا۔ ہندوستان نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پاکستان، ہندوستانی علاقوں میں عسکریت پسندی کو ہوا دے رہا ہے ۔ اجلاس کے منسوخ ہونے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ پاکستان وسیع تر موضوعات پر بات چیت کا خواہاں تھا ۔ جنرل جنجوا فوجی تیاری مشقوں عزم نو کے نگراں بھی رہ چکے ہیں ۔ عزم نو فوجی تیاری مشقوں کی توجہ ہندوستان پر ہی مرکوز ہے ۔

Ex-general Naseer Khan Janjua to be appointed new national security adviser

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں