وزیراعظم پاکستان کا امریکی دورہ - دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں فروغ پر زور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-19

وزیراعظم پاکستان کا امریکی دورہ - دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں فروغ پر زور

واشنگٹن
پی ٹی آئی
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ سے قبل ایک سینئر قانون ساز نے ایوان نمائندگان میں ایک قرار داد پیش کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون میں فروغ کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے ۔ امریکہ میں سرکاری دورہ پر آنے والے نواز شریف کا خیر مقدم کرتے ہوئے قرار دادوں میں کہا گیا کہ وہ جمہوری طور پر منتخب پاکستانی قائد ہیں اور پاکستان کی تاریخ میں اولین جمہوری اقتدار کی کامیاب منتقلی علامت ہیں۔ قرار داد میں اس بات کی جانب اشارہ بھی کیا گیا کہ پاکستانی عوام القاعدہ اور دیگر دہشت گرد نٹ ورک کا شکار رہے ہیں اور ان حملوں میں کم از کم50ہزار پاکستانی اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں ۔ کانگریس خاتون شیلا جیکسن لی نے ہاؤز آف فارن افیرس کمیٹی کو قرار داد کی نقل روانہ کردی ہے۔ قرار داد میں کہا گیا کہ پاکستانی حکام نے سرحدی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف زبردست کارروائیاں کی ہیں اور ان کاروائیوں کے لئے انہیں کافی جانی و مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ نواز شریف دہشت گردی کے صفایا کے لئے نیشنل ایکشن پلان نافذ کرنے میں سرعت سے کام لے رہے ہیں جس کا مقصد تمام پاکستانی برادریوں کو پرسکون زندگی گزارنے کا موقع دینا ہے ۔ برادریوں میں تمام مذہبی اور نسلی اقتلیں بھی شامل ہیں ۔ قرار داد میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی اور امریکی عوام کے درمیان تعلقات میں فروغ کے وسیع تر امکانات موجود ہیں ۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلیمی اور ترقیاتی تبادلے ممکن ہیں ۔ گزشتہ دہائی میں امریکہ نے پاکستان کے ساتھ سیکوریٹی اور معاشی چیالنجس سے مقابلہ میں کافی تعاون اور مدد کی ہے۔ قرار داد پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی علامت ہے کہ پاکستانی عوام دہشت گردی کو کچلنے کے درپے ہیں ۔ پاکستان میں جمہوری عمل کو مستحکم اور مضبوط کرنے کی تائید کرتے ہوئے قرار داد میں جمہوری پاکستان کے ساتھ فوجی شراکت داری اور دوستانی تعلقات کی دوبارہ توثیق کی گئی ۔ نواز شریف 20 اکتوبر کو امریکہ پہنچنے والے ہیں ۔

Pak PM says Pak-US bilateral relations satisfactorily advancing

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں