نشید کی رہائی کے لئے بیرونی مداخلت ناقابل برداشت - صدر مالدیپ کا ہندوستان کو انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-13

نشید کی رہائی کے لئے بیرونی مداخلت ناقابل برداشت - صدر مالدیپ کا ہندوستان کو انتباہ

نئی دہلی، مالے
یو این آئی
ہندوستان کو جھڑکتے ہوئے صدر مالدیپ نے دورہ کنندہ وزیر خارجہ سشما سوراج سے کہہ دیا ہے کہ ان کی حکومت ملک کے داخلی امور میں کوئی بھی بیرونی مداخلت برداشت نہیں کرے گی ۔ انہوں نے جیل میں بند سابق صدر محمد نشید کے حوالہ سے یہ بات کہی ۔ صدر کے دفتر سے کل علیحدہ جاری بیان میں صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم نے کہا کہ حکومت ، ملک کے داخلی امورمیں بیرونی فریقین کی مداخلت برداشت نہیں کرے گی ۔ یامین نے زور دے کر کہا کہ ملک کی یکجہتی اور قومی اقتدار اعلیٰ کا سبھی کو احترام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ملک کو بیرونی اثر ورسوخ کے بغیر اپنی جمہوریت چلانے کا اہل ہونا چاہئے ۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو ہندوستان کے15صفحات کے بیان میں تفصیل سے بیان کیا گیا جب کہ دفتر خارجہ مالے نے سشما سوراج کے دورہ پر صرف 3پیراگراف کی پریس ریلیز جاری کی ۔ سفارتی لفاظی کو پرے رکھتے ہوئے صدر کے دفتر نے علیحدہ بیان جاری کیا اور نشید کی رہائی کے لئے لابی کرنے والے ممالک کے تعلق سے جن میں ہندوستان بھی شامل ہے ، اپنی سوچ واضح کردی ۔ صدر کے دفتر سے علیحدہ بیان کی اجرائی ، سفارتی روابط میں کچھ غیر معمولی سمجھی جارہی ہے کیونکہ دونوں ممالک کے دفاتر خارجہ دورہ کے تعلق سے اپنے رسمی بیانات پہلے ہی جاری کرچکے تھے ۔ یہ واضح نہیں کہ آیا سشما سوارج نے اتوار کی صبح صدر یامین سے اپنی خیر سگالی ملاقات میں نشید کی رہائی کا مسئلہ اٹھایا تھا یا نہیں۔ نشید کو جاریہ سال مار چ سے13سال کی سزائے قید، دہشت گردی کے الزامات پر ہوئی ہے ۔ انہو ں نے اپنے دور صدارت2012میں چیف کریمنیل جج عبداللہ محمد کی گرفتاری کا حکم دیاتھا۔ کئی ممالک، یوروپین، یونین جیسی بین الاقوامی تنظیموں ، اقوام متحدہ برطانیہ اور امریکہ نے نشید کے خلاف کیس کی سماعت پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ یہ عجلت میں کی گئی اور اس میں بڑا نقص ہے ۔ مالدیپ پر نشید کی قید کے معاملہ میں بین الاقوامی دباؤ بڑھتا جارہا ہے ۔ اقوام متحدہ پیانل گزشتہ ہفتہ سابق صدر کے حق میں رولنگ دے چکا ہے ۔ حکومت مالدیپ ایسی رولنگ کو کئی بار مسترد کرچکی ہے ۔ نشید کے وکلاء اور ان کے مالدیو ین ڈیمو کریٹک پارٹی یامین حکومت کے خلاف تحدیدات پر زور دے رہے ہیں ۔ اس مطالبہ کو بین الاقوامی تائید حاصل وہئی لیکن ہندوستان نے اس کی مخالفت کی۔ مالدیپ ، ہندوستان کی پڑوسی پہلے والی پہل میں پالیسی سازوں کے لئے ہمیشہ پریشانی بنارہا۔1200جزائر پر مشتمل اس ملک نے بحر ہند میں چین کا خیر مقدم کرنا چاہا۔ صدر یامین نے بر سر اقتدار آنے کے بعد سب سے پہلے جس ملک کا دورہ کیا تھا وہ پاکستان تھا۔

Maldives warns India over pressure to free ex-president

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں