بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں 57 فیصد ووٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-13

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں 57 فیصد ووٹ

پٹنہ
پی ٹی آئی
بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں57فیصد ووٹ ڈالے گئے۔243رکنی اسمبلی کے49حلقوں میں آج پہلے مرحلہ کی رائے دہی منعقد ہوئی جس میں1.4کروڑ رائے دہندوں کے منجملہ57فیصد نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ ماؤسٹوں سے متاثرہ ضلع جموئی مٰں ایل جے پی امید وار وجئے سنگھ پر قاتلانہ حملہ ہوا، تاہم وہ بچ گئے ۔ پولیس نے بتایا کہ چند نامعلوم بندوق برداروں نے مہیشوری موضع میں آج دوپہر ان پر فائرنگ کی۔ سنگھ کے باڈی گارڈس نے جوابی فائرنگ کی اور مجرموں کو بھاگ کھڑے ہونے پر مجبور کیا۔ تاہم مقامی افراد نے ایک حملہ آو رکو سخت تعاقب کے بعد پکڑ نے میں کامیابی حاصل کی ۔ پولیس اس سے پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔ ریاستی ایڈیشنل چیف الکٹورل آفیسر آر لکشمنن کے مطابق سہ پہر3بجے تک50.39فیصد رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ماؤسٹوں سے متاثرہ مونگیر، جموئی، لکی سرائے ، بانکا اور نواڑہ اضلاع مٰں رائے دہی تین بجے ختم کردی گئی ۔ چیف الکٹورل آفس کھگوریا میں دستیاب معلومات کے مطابق57.93فیصد رائے دہی ہوئی جس کے بعد جموئی میں5685مونگیر میں54.41، بیگو سرائے میں51.87، شیخ پورہ میں55.06سمستی پور 49.46، بانکا49.33، لکی سرائے47.40، نواڑہ4681، اور بھاگلپور میں45.66فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ۔ رائے دہی کا آغاز ابتداء میں سست رفتار رہا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے اس میں تیزی پیدا ہوئی اور مراکز رائے دہی کے باہر طویل قطاریں دیکھی گئیں ۔ خواتین کی بھی بڑٰ تعدادنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ عہدہ داروں نے بتایا کہ بھاگلپور ، لکی سرائے اور بیگو سرائے اضلاع کے چند مواضعات میں رائے دہندوں نے ترقی کے فقدان کے خلا ف بطور احتجاج انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔ عوام نے یہاں مخالف حکومت نعرے لگائے ۔ بانکا، بھاگلپور اور جموئی میں حریف سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں ۔ انتخابات سے متعلق تشدد کے لئے بدنام اس ریاست میں پہلے مرحلہ کی رائے دہی مجموعی اعتبار سے پر امن رہی۔ مقابلہ کرنے والے586امید وارں کے منجملہ174مجرمانہ پس منظر رکھتے ہیں ۔

Bihar elections: 57% turnout in first phase, voting peaceful

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں