سلامتی کونسل نشست کے لئے ہندوستان کو اردن کی تائید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-12

سلامتی کونسل نشست کے لئے ہندوستان کو اردن کی تائید

عمان، اردن
یو این آئی
اردن میں مابعد اصلاحات متحدہ سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے لئے ہندوستان کی کوشش ہی بھرپور تائید کی ہے۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے بات چیت میں اردن میں مابعد اصلاحات اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے لئے ہندوستان کی کوشش کی بھرپور تائید کی ۔ وزارت خارجہ نے معتمد( مشق) انیل وادھوا نے صدر اور شاہ عبداللہ کی الحسینی پیالیس میں محدود ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی ۔ وادھوا نے کہا کہ صدر اور شاہ عبداللہ دوم نے مختلف باہمی مسائل پر بات چیت کی ۔ ہندوستان نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کارانہ تعلقات کو وسعت دینے اردن کو100ملین ڈالرس قرض کی پیشکش کی ۔ صدر جمہوریہ نے شاہ عبداللہ سے کہا کہ اردن ہندوستان کی غذائی و توانائی سلامتی میں بڑا رول ادا کرسکتا ہے ۔ ہندوستان، اردن سے فاسفیٹ درآمد کرنے والا بڑا ملک ہے۔ تقریبا20ہندوستانی کمپنیاں اردن میں کام کررہی ہیں اور ان کی سرمایہ کاری 300ملین ڈالر کردینے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔ مکرجی اور شاہ عبداللہ 850ملین ڈالر کے ہند۔ اردن مشترکہ وینچر فرٹیلائز ر پلانٹ کا بھی افتتاح کیا جو سلفیورک ایسیڈ اور فاسفورک ایسڈ پر مبنی پلانٹ نیونرنٹس تیار کرتا ہے ۔

Jordan assures India support for UN high seat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں