شیو سینا کی دھمکی پر غزل گلوکار غلام علی کا کنسرٹ منسوخ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-08

شیو سینا کی دھمکی پر غزل گلوکار غلام علی کا کنسرٹ منسوخ

ممبئی
پی ٹی آئی
شیو سینا کی دھمکی کے بعد جمعہ کو ممبئی میں پاکستان کے غزل گلو کار غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا ۔ شیو سینا نے دھمکی دی تھی کہ اس ملک میں کسی بھی فنکار کو اس وقت تک شہر میں پر فارم کرنے نہیں دیاجائے گاجب تک سرحد پار دہشت گردی ختم نہیں ہوتی ۔ پروگرام کے منتظمین نے آج شام باندرہ میں شیو سینا کے صدر ادھو ٹھاکرے کی قیامگاہ ماتو شری میں ان سے ملاقات کے بعد پروگرام کی منسوخی کا اعلان کیا۔ مہاراشٹر کے چیف منسٹر دیوندر فڈ نویس نے کہا تھا کہ غلام علی کنسرٹ کو مناسب تحفظ فراہم کیاجائے گا اس کے باوجود یہ فیصلہ کیا گیا۔ یہ کنسرٹ آنجہانی غزل گلو کار جگجیت سنگھ کی یاد میں ہونے وال اتھا ۔ آرگنائزر رندھیر رائے نے ماتو شری کے بارہ صحافیوں کو بتایا کہ غلام علی کا پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے ۔ نہ غلام علی اور نہ کوئی پاکستانی فنکار9اکتوبر کے پروگرام میں پرفارم کرے گا ۔ ادھو ٹھاکرے کے قریبی ذراء عنے پی ٹی آئی کو بتایا کہ سینا صدر نے منتظمین سے کہا کہ وہ ایسے پروگراموں میں پاکستان کے کسی بھی فنکار کو بلانے سے گریز کریں ۔ اس واقعہ پر رد عمل ظاہر کرنے پر غلام علی نے کہا کہ کنسرٹ ان کی جانب سے منسوخ نہیں ہوا ہے۔ شاید میرے پر فارمنس کے لئے ماحول سازگار نہیں ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہند۔ پاک تعلقات بہتر ہوں انہوں نے مزید کہا کہ جب کبھی ان کے چاہنے والوں نے پیار سے بلایا وہ گئے ہیں اور پرفارم کیا ہے ۔ ایسے تنازعات سے عوام کا سر بگڑتا ہے ۔ میں غصہ میں نہیں ہوں ۔ مجھے تکلیف نہیں ہوئی ہے۔ محبت میں ایسی باتیں نہیں ہوتیں۔ جگجیت سنگھ کو اپنے اچھے بھائی قرار دیتے ہوئے غلام علی نے کہا کہ جب کبھی وہ ملے اور پرفارم کیا ہم ایک تھے۔ اس بارے میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ ثقافتی تبادلے باہمی تعلقات کا اہم عنصر ہے جس کی ان کا ملک حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔

Ghulam Ali concert called off after Shiv Sena threats

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں