تکنالوجی کو فروغ دینا وقت کا اہم تقاضا - وزیراعلیٰ آندھرا نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-12

تکنالوجی کو فروغ دینا وقت کا اہم تقاضا - وزیراعلیٰ آندھرا نائیڈو

حیدرآباد
یو این آئی
چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ ہم نے طوفان ہدہد سے بہت کچھ سیکھا ہے اس لئے مستقبل میں ایسے بحرانوں اور آفات سماوی سے ہمیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ طوفان ہدہد کی تباہ کاریوں کے ایک سال کی تکمیل کے موقع پر آج نائیڈو نے کہا کہ ہمیں عالمی معیار کے ایمرجنسی ریسٹوورشن سسٹم(ای آر ایس) کے فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور یہ وقت ہی مناسب ہے۔ اس سسٹم کو بیشتر مغربی ممالک اپنا چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئے صدر مقام امراوتی میں انرجی یونیورسٹی قائم کی جائے گی جس میں پاور سیکٹر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا خصوصی کورس متعارف کرایاجائے گا۔ جس میں آنے والی نسلوں کو ہدہد آپریشن کے بارے میں بتایا جائے گا۔ اس راحت کاری میں دس ہزار عملہ نے دن رات سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا تھا ۔ چیف منسٹر نے سکریٹری برقی اجے جین کے علاوہ ایم ڈی جینکو کے وجئے آنند، اور سی ایم ڈی اے پی ٹرانسکو کے رنگا ناتھم اور دیگر کے ساتھ منصوبہ پر عمل آوری کے بلو پرنٹ ، سیف امیون پاور سسٹم ، کسی بھی طوفان کے اندرون24گھنٹے برقی سربراہی بحال کرنے کے منصوبہ سے متعلق جائزہ لینے کے بعد یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے دس ہزار کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کے تحت ساحلی اضلاع میں زیر زمین کیبل کی تنصیب عمل میں لانے کا منصوبہ ہے تاکہ آفات سماوی کے باوجود بلا رکاوٹ برقی سربراہ کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر وشاکھا پٹنم میں زیر زمین کیبلس کی تنصیب کے لیے عالمی بینک نے ابتدائی طور پر720کروڑ روپے(80فیصد رقم ) گرانٹ کی منظوری دی ہے ۔ چیف سکریٹری کے ساتھ منعقدہ حالیہ اجلاس میں ڈاکٹر الزیبتھ یونیورسٹی آف فلوورڈا، امریکی قونصلٹ جنرل حیدرآباد گرودیت سنگھ اور دیگر نے حکومت کو گلوبل موسم کی پیش قیاسی ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ان پاور سسٹم سپلائی اور مجوزہ پاور یونیورسٹی کے لئے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔ دوران اجلاس کے وجئے آنند نے کہا کہ طوفان آنے والے علاقوں میں ایمر جنسی رسٹوریشن سسٹم( ای آر ایس) کے فروغ کے لئے پچاس کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے25ٹاورس کو نصب کرنے کے لئے تیار رکھا گیا ہے ۔ سی ایم ڈی نے مزید کہا کہ مارادم( گاورڈی) ضلع وجیا نگرم میں400کے وی برقی سب اسٹیشن کا کام مارچ2016تک مکمل ہوجائے گا ۔ جہاں سے طوفان سے متاثرہ اضلاع وجیا نگرم ، وشاکھا پٹنم اور سریکا کولم میں معیاری اور بلا رکاوٹ برقی سربراہ کی جاسکے گی۔

Chief Minister N. Chandrababu Naidu stressed the need for developing indigenous Emergency Restoration Systems (ERS) in the power secto

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں