اردن کے دارالحکومت عمان میں گاندھی جی کے نام سے شاہراہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-12

اردن کے دارالحکومت عمان میں گاندھی جی کے نام سے شاہراہ

عمان
پی ٹی آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج اردن کے دارالحکومت میں گاندھی جی سے موسومہ ایک شاہراہ کا افتتاح کیا ۔ سدزا گلول شاہراہ کا ایک حصہ گاندھی سے موسوم کیا گیا ہے جو اگلے دو چوراہوں کے بعداس کے قدیم نام پر لوٹ جاتی ہے جو مصری تحریک کے لیڈر کے اعزاز میں رکھا گیا ہے ۔ عمان کے میئر عقیل بلتاجی نے ایک تقریب میں کہا کہ ہندوستانی لیڈر سے موسوم کرنے کے لئے اس شاہرہ کو بطور خاص منتخب کیا گیا کیونکہ یہ ہندوستان اور دنیا کے اس حصہ میں امن کے لئے جدو جہد کی تاریخ سے جڑی ہوئی ہے۔ بلتاجی نے بتایا کہ سدزا گلول پر امن انقلابی لیڈر تھے جو اسی دور میں سرگرم تھے جس دور میں گاندھی جی متحرک تھے ۔

Prez Mukherjee Inaugurates Mahatma Gandhi Street in Amman Jordan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں