آئی اے این ایس۔ پی ٹی آئی
آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے تقریبا گیارہ کروڑ بہاریوں کی توہین کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر بی جے پی نے کہا ہے کہ اگر بہار اسمبلی کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست ہوجائے تو پاکستان میں زبردست آتش بازی کی جائے گی اور خوشی کا اظہار کیاجائے گا۔ لالو پرساد نے کہا کہ امیت شاہ کے اس طرح کے تاثرات سے بہاریوں کی توہین ہوتی ہے اور اس طرح کا جو انہوں نے بیان دیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امیت شاہ کا دماغی توازن بگڑ گیا ہے ۔ آر جے ڈی کے سینئر قائد لالو پرساد نے کہا ہے کہ امیت شاہ نے تمام بہاریوں بشمول ہندوؤں ، مسلمانوں، دلتوں ، او بی سی ایس ، کی یہ کہہ کر توہین کی ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں ۔ اس سے ان کے نقطہ نظر کا اظہار ہوتا ہے ۔انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لئے روانگی سے قبل اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم اس بات کی ممکنہ کوشش کررہے ہیں کہ عوامی مسائل کی یکسوئی کے لئے ریاست میں ایک مستحکم حکومت قائم ہو اس لئے ہم رائے دہندوں سے رابطہ پید اکر کے انہیں مختلف امور اور مسائل سے واقف کروارہے ہیں تاکہ رائے دہندے بی جے پی کے حق میں ووٹ دے کر کامیاب بناسکیں ۔ لالو پرسادنے کہا ہے کہ بالکل پاگل ہوگیا ہے۔ پورے بہار کو اپمانت کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ کے نقطہ نظر سے یہ ظاہر ہوتا جارہا ہے کہ وہ اپنا دماغی توازن کھودیا ہے اور پاگل ہوگیا ہے ۔ انتخابی مہم کے چوتھے مرحلہ کی مہم کے آخری دن اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی کوشش کررہے ہیں کہ ریاست میں ایسی حکومت قائم ہو جو کہ عوامی مسائل کی بعجلت ممکنہ یکسوئی کرے اور اسی مقصد کے تحت ہم پیشرفت کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک امیت شاہ کا بیان ہے اس سے ریاست کے عوام کی توہین ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میاچ نہیں ہے کہ جس کے بعد کامیابی پر پاکستان یا ہندوستان میں جشن منایاجائے اور آتش بازی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسمبلی کے انتخابات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ہندوستان نہیں ہے اور بہار پاکستان نہیں ہے۔امیت شاہ نے جمعرات کو ریکسال میں ایک انتخابی ریالی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بہار اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی کو شکست ہوجائے اور وہ وہاں حکومت تشکیل دینے کے موقف میں نہ ہوں تو پاکستان میں پٹاخے چھوڑے جائیں گے جس کے بعد سے تنازعہ پیدا ہوگیا ہے اور صدر آر جے ڈی لالو پرساد اس پر شدید تنقید کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ نے جن تاثرات اور احساسات کا اظہار کیا ہے اس سے رائے دہندے واقف ہوچکے ہیں اور وہ انتخابات میں انہیں سبق سکھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے صدر کے اس طرح کے بیان سے فرقہ پرستی کا اظہار ہوتا ہے جس سے عوام واقف ہوگئے ہیں اور وہ بہار میں اس فرقہ پرست پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے ۔ لالو پرسادنے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ جنتادل یو راشٹریہ جنتادل اور کانگریس بہار میں حکومت تشکیل دیں گے ۔ پی ٹی آئی بموجب سی پی آئی ایم کے قائد سیتا رام یچوری نے آج وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ فرقہ وارانہ طاقتوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کررہے ہیں۔ سی پی ایم کے قائد نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امیت شاہ کے خلاف کارروائی کرے کیونکہ انہوں نے جو ریمارکس کئے ہیں وہ انتہائی قابل اعتراض ہیں ۔ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے کہا ہے کہ اگر بہار اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی کو شکست ہوجائے تو پاکستان میں زبردست آتش بازی کی جائے گی اور خوشی کا اظہار کیاجائے گا۔ سی پی آئی ایم کے قائد سیتا رام یچوری نے کہا کہ امیت شاہ کو اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہئے تھا جس سے کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے صدر کے اس طرح کے ریمارکس سے ضابطہ اخلاق کی واضح طور پر خلاف ورزی ہوتی ہے اس لئے الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ ان کے خلاف کارروائی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی مایوس ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اس پارٹی کے قائدین اس طرح کے متنازعہ بیانات دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح دوسری ریاستوں میں این ڈی اے کو شکست ہوئی ہے اس طرح سے بہار اسمبلی کے انتخابات میں بھی بی جے پی کو شکست ہونے والی ہے جس کا پارٹی کو احساس ہوچکا ہے اسی لئے بی جے پی کے قائدین اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں تاکہ ریاست میں بد امنی اور افرا تفری پیدا کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ فورا بی جے پی کے قائدین کی تقاریر کا نوٹ لیں اور کارروائی کریں کیونکہ بی جے پی قائدین ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ قانونی کارروائی کرتے ہوئے اس طرح کی تقاریر کو روک دیں جس سے کہ ریاست کے امن کو دھکہ پہنچنے کی راہ ہموار ہوتی ہے ۔ راجیہ سبھا کے ممبر نے بی جے پی قائدین کی مہم اور فرقہ پرستی پر مبنی تقاریر کی شدید مذمت کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں تا حال کوئی پیشرفت نہیں کی ہے جب کہ اقلیتوں کے لئے تحفظات اور دوسرے امور کے تعلق سے بھی بی جے پی نے مثبت نقطہ نظر کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہار اسمبلی کے انتخابات کے لئے چلائی جارہی مہم کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین بشمول وزیر اعظم نریندر مودی نے اقلیتوں اور دوسرے افراد کے تعلق سے قابل اعتراض تقاریر کی ہیں جس پر حکام کو چاہئے کہ فوری نوٹ لیتے ہوئے کارروائی کرے ۔ انہوں نے آر ایس ایس کی جانب سے ریزرویشن کے تعلق سے دئیے گئے بیان کا تذکرہ کیا اور کہا کہ آر ایس ایس کا جو نقطہ نظر ہے وہ درست نہیں ہے ۔ اس سلسلہ میں بھی حکام کو توجہ دیتے ہوئے وضاحت طلب کرنی چاہئے ۔ ایک طرف تو آر ایس ایس تحفظات کی بات کرتی ہے اور کبھی وہ اس تعلق سے گمراہ کن بیانات دیتی آرہی ہے ۔
Amit Shah has insulted all Biharis by terming us as Pakistanis: Lalu Yadav
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں