اکمل علی خاں عرف راجو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے طلبا یونین کے انتخابات میں صدر کے عہدے پر منتخب ہو کر مہند گاؤں اور ضلع کا نام پورے ملک میں روشن کیا ہے۔ ابھی تک اس جامعہ میں صدر کے عہدے پر شمالی ہند سے کسی بھی طالب علم کا انتخاب نہیں ہوا تھا۔ اکمل علی خاں سماج وادی پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری حیدر علی ٹائیگر کے تیسرے فرزند ہیں۔ انہوں نے صدر کے عہدے کے لئے صلاح الدین خاں کو شکست دی ہے۔ واضح رہے کہ اکمل علی مانو میں ایم بی اے کے طالب علم ہیں۔
پوروآنچل نیوز سے ٹیلی فون پر ہوئی گفتگو میں اکمل علی خاں نے کہا کہ یہ ہمارے اور ہمارے ضلع کے لئے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے اس کامیابی پر تمام طلبا کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ کامیابی ہمیں اپنے علاقے کے شہریوں کی دعاؤں کی بدولت حاصل ہوئی ہے۔ کامیابی کی اس خبر کے ساتھ ہی ضلع مہند میں چاروں طرف خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ان کے والد حیدر علی ٹائیگر کو ان کے خیر خواہ اور پارٹی کے کارکنوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔
2015-10-30
تاریخ اشاعت : 2015-10-30
زمرہ
south-india
مولانا آزاد اردو یونیورسٹی طلبا یونین انتخابات - شمالی ہند کے اکمل علی خان بحیثیت صدر منتخب
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں