پشاور میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر طالبان کا حملہ - 42 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-19

پشاور میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر طالبان کا حملہ - 42 ہلاک

پشاور
پی ٹی آئی
کم از کم33افراد بشمول13عسکریت پسند آج اس وقت ہلاک ہوگئے جب پولیس وردی میں ملبوس بھاری اسلحہ سے لیس طالبان دہشت گردوں نے اس گڑ بڑ زدہ شہر میں پاک فضائیہ کے کیمپ اور اس کے اندر موجود مسجد پر دلیرانہ حملہ کردیا۔ دھماکو اشیا والی جیاکٹس میں ملبوس ہاتھوں میں ہتھ گولے مارڈر اور اے کے47رائفلیں لیے بندوق برداروں کے ایک گروپ نے نگراں چوکی( گارڈ پوسٹ) پر حملہ کیا تاکہ وہ بڈھ بیر فضائی کیمپ میں داخل ہوسکیں جو پشاور کے باہر6کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے ۔ پشاور، صوبہ خیر پختون خوا کا دارالحکومت ہے ۔ پاک فضائیہ کے کیمپ اور اس کے اندر واقع مسجد پر حملہ میں42افراد ہلاک ہوئے۔ حملہ میں پاک فضائیہ کے دو جونیر ٹیکنیشین بھی مارے گئے ۔ پاک فضائی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ دونوں ایر مین حملہ کے وقت گارڈ روم پر تعینات تھے ۔ فوج کے ترجمان جنرل عاصم باجوا نے ٹوئٹ کیا کہ تمام13دہشت گرد سیکوریٹی فورسسکے ہاتھوں مارے گئے ۔ بیشتر مہلوکین میں وہ نمازی بھی شامل ہیں جو اس وقت مسجد میں موجود تھے ۔ باجوا نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کانسٹبلوں کی وردی میں تھے۔ دہشت گرد دو مقامات سے کیمپ میں داخل ہوئے اور بعد ازاں چھوٹے گروپس میں بٹ گئے ۔ سیکوریٹی فورسس کے ساتھ ان کا فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا ۔ کم از کم42افراد بشمول آٹھ فوجی اور دو سینئر فوجی عہدیدارحملہ میں زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو پشاور کے ملٹری ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ دو کو لیڈی ریڈنگ ہاسپٹل لے جایا گیا ۔ دونوں ہسپتالوں میں ایمر جنسی کا اعلان کردیا گیا۔ تحریک طالبان پاکستان نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے ای میل بیان میں کہا کہ ہمارے خود کش یونٹ نے یہ حملہ کیا ہے ۔ خراسانی نے دعویٰ کیا کہ عسکریت پسندوں نے80سیکوریٹی ملازمین کو گھیر لیا اور ان میں پچاس کو ہلاک کردیا لیکن اس کی توثیق نہیں ہوئی ۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ خواتین اور بچوں کو بحفاظت وہاں سے جانے دیا گیا ۔ اس کی بھی توثیق نہیں ہوسکی ۔ باجوا نے کہا کہ حملہ کے فوری بعد سیکوریٹی فورسس نے وہاں پہنچ کر کرپور سے علاقہ کو گھیر لیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں