ہندوستان کے خلاف دوسرے حملہ کی صلاحیت کا پاکستان حامل - ریٹائرڈ جنرل خالد لودھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-18

ہندوستان کے خلاف دوسرے حملہ کی صلاحیت کا پاکستان حامل - ریٹائرڈ جنرل خالد لودھی

اسلام آباد
یو این آئی، پی ٹی آئی
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوسرے حملہ کی صلاحیت کا مسئلہ آج اس وقت ایک نیا موڑ لے لیا جب پاکستان کے سابق معتمد دفاع ریٹائرڈ جنرل نعیم خالد لودھی نے یہ دعویٰ کیا کہ ان کا ملک طاقت رکھتا ہے۔ لودھی نے اسلام آباد میں قائم ایک تھنک ٹینک اسٹراٹیجک ویژن انسٹی ٹیوٹ( ایس وی آئی) میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ سابق سکریٹری دفاع نے پرزور لفظوں میں کہا کہ بڑھتے ہوئے روایتی عدم توازن کے باوجود پاکستان کچھ طاقت رکھتا ہے جس میں ہندوستان کے ساتھ برابری کی نیو کلیئر صلالحیت اور قابل اعتبار نیو کلیئر مزاحمت شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیو کلیئر مزاحمت نے دوسرے حملہ کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے اور ملک ترسیل کے موثر نظاموں ، موثر کمانڈاور کنٹرول سسٹم سے لیس ہے۔ تاہم انہوں نے دوسرے حملہ کی صلاحیت کے بارے میں کوئی مخصوص وضاحت نہیں کی کہ آیا یہ سمندر کے ذریعہ ہوسکتی ہے یا فضائی کے ذریعہ یا زمین کے ذریعہ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس وی آئی کے صدر ڈاکٹر ظفر اقبال چیمہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنی دوسرے حملہ کی صلاحیت کو بہتر کیا ہے ۔ ڈاکٹر چیمہ نے کہا ، حطف/VIIکروز میزائل سے لیس بابر نیو کلیئر جو طیاروں اور روایتی سب میرنس سے داغے جانے کے قابل ہے، ان کی تعیناتی کی وجہ سے پاکستان کے دوسرے حملہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے ، نیز حطف/VIIIرعد فضائیہ سے داغے جانے والے کروز میزائل کی تعیناتی نے طاقت میں مزید اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ دوسرے حملہ کی صلاحیت کا بہترین طریقہ سب میرینس سے داغے جانے والے بیالسٹک میزائلس ہیں، جنہیں نہ ہندوستان نے نہ تو پاکستان نے تا حال تعینات کیا ہے ۔ دریں اثناء پاکستان کے ایک سابق مجسٹریٹ نے آج ممبئی2008ء دہشت گرد حملہ کے کیس کی سماعت کرنے والی انسداد دہشت گردی عدالت میں تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ایک اہم گواہ کے بیان کو قلمبند کا تھا جو بتایاجاتا ہے کہ صوبہ سندھ میں دہشت گردی کے ایک کیمپ میں تربیت پانے والے7ملزمین میں سے ہے ۔ سابق مجسٹریٹ اسلام آباد احمد محمود جنجوعہ نے اعلیٰ سیکوریٹی کی اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کو بتایا کہ گواہ نے تصدیق کی کہ ممبئی حملہ کرنے والے تقریبا سات ملزمین نے جنوب مشرقی سندھ علاقہ کے میر پور خاص میں لشکر جھنگوی کے ایک کیمپ میں تربیت حاصل کی تھی ۔ ملزمین میں اصل منصوبہ ساز ذکی الرحمن لکھوی شامل ہے۔ جو فی الحال ضمانت پر ہے اور ایک نامعلوم مقام پر زندگی گزار رہا ہے ۔ مجسٹریٹ نے جج کے روبرو گواہ کے بیان کی تصدیق کی ۔ عدالت کو اطلاع دی گئی کہ سیکوریٹی وجوہات کی بنا پر گواہ عدالت کے رو برو پیش ہوکر اپنا بیان درج نہیں کرواسکتا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں